"ہوئی قبول میری ہر دعا مدینے میں ۔ صغیر احمد صغیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 42: سطر 42:
=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===
{{نعت ورثہ 2017}}
{{نعت ورثہ 2017}}
{{منتخب شاعری }}

نسخہ بمطابق 03:18، 10 اکتوبر 2017ء

Naat Kainaat Sagheer Ahmad Sagheer.jpg

شاعر : صغیر احمد صغیر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہوئی قبول میری ہر دعا مدینے میں

میں کیا بتاؤں کہ کیا کیا ملا مدینے میں


میں مانتا ہوں کہ کعبے کی شان ہے اپنی

مگر یہ سچ ہے بڑا دل لگا مدینے میں


میں ایک شام مدینے میں دیکھ آیا ہوں

بڑے ادب سے ہے چلتی ہوا مدینے میں


سکونِ دائمی پوچھا کہاں سے ملتا ہے

تو اک فقیر نے مجھ سے کہا، مدینے میں


وہ عیش و عشرتِ دنیا، تمام لہو و لعب

میں چھوڑ چھاڑ کے سب، آ گیا مدینے میں


وہ کون لوگ ہیں جن کو خدا نہیں ملتا

میں دیکھ آیا ہوں جا کر خدا مدینے میں


وہ کاش خواب نہ ہوتا، صغیر سچ ہوتا

خوشا وہ خواب کہ میں مر گیا مدینے میں .

مزید دیکھیے

نعت ورثہ میں "2017 کی بہترین نعت" کی تلاش میں پیش کیے گئے کچھ عمدہ کلام