گوہر دہلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:45، 3 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: شعراء زمرہ: غیر مسلم شعراء نہایت دھارمک اور باوقار شخصیت کے مالک گوہر دہلو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نہایت دھارمک اور باوقار شخصیت کے مالک دکَمبر پرشاد گوہرؔ دہلوی شہر کے نامور جوہری تھے، دریبہ کلاں میں ان کی سونے چاندی اور جواہرات کی بہت بڑی دکان تھی۔شاعری کا شوق بچپن سے ہی تھا،اردو فارسی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اُردو کے بہت بڑے شاعر آغا شاعر قزلباش کے شاگرد ہوئے اور غزل گوئی میں خاصا کمال پیدا کیا۔

گوہر صاحب جب تک زندہ رہے جین سماج کی خدمت اور تجارتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اُردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے بھی کوشاں رہے ،ان کی دکان شاعروں اور ادیبوں کا مرکزبنی رہتی تھی۔متمول اور کشادہ دست بھی تھے،بہت سے اردو والے ان سے فیض پاتے تھے۔مشاعرے اور ادبی شعری محافل کے انعقاد کا انہیں بیحد شوق تھا۔مشاعروں اور نشستوں میں بڑے اہتمام سے شریک ہوتے تھے۔اپنے استاد سے انھیں اس درجہ محبت اور عقیدت تھی کہ اپنا کلام سنانے سے پہلے کچھ اشعار اپنے استاد حضرت آغا قزلباش کے ضرور سناتے تھے۔یہ روایت انھوں نے زندگی بھر نبھائی۔اُردوو زبان وادب کی ترقی کے لیے انھوں نے ادبی جریدہ ’شعلہ وشبنم ‘ جاری کیاتھا جس میں ملک بھرکی علمی ادبی سرگرمیاں اور ہمعصر شاعروں ،ادیبوں کی تخلیقات اہتمام کے ساتھ شائع کرتے تھے۔نئے شاعروں کی خاص طور پرحوصلہ افزائی ان کا پسندیدہ کام تھا ۔ دکَمبر پرشاد گوہرؔصاحب نے اسلامی تاریخ اور مذہبی امور کا خاص طور پر مطالعہ کیاتھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتِ گرامی سے انھیں یقینا گہری عقیدت تھی جوان کی نعتیہ شاعری میں جھلکتی ہے۔


حمدیہ و نعتیہ شاعری

وفات

دکَمبر پرشاد گوہرؔ دہلوی کو تقسیم وطن کے بعدپیداہونے والے نا مساعد حالات نے بہت صدمہ پہنچایا آپ کی نظروں کے سامنے دلّی کی روایات اوراس کی اقدار کوزوال آنے لگاتو دل برداشتہ ہوکر رسالہ بند کردیا اور مشاعروں ،محفلوں سے دور تارک الدنیا کی طرح زندگی بسرکی۔اسی گوشہ گمنامی میں [1988]]ء میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

مآخذ

جین اورکرسچین نعت گو شعرا ۔ فاروق ارگلی

مزید دیکھیے

جگن ناتھ آزاد | جگن ناتھ کمال کرتار پوری | دلو رام کوثری | ستیا پال آنند | شنکر لال ساقی | عرش ملسیانی | ہری چند اختر | کنور مہندر سنگھ بیدی | آنند موہن زتشی | اشونی کمار اشرف | اوما شنکر شاداں | امر ناتھ آشفتہ دہلوی | برج نارائن کیفی | بالا سہائے متصدی | بھگوت رائے راحت کاکوروی | بہادر برق | تربھون شنکر عارف | پربھو دیال رقم | تلوک چندر محروم | پیارے لال رونق | تربھون ناتھ دہلوی | چاند بہاری لال ماتھر صبا | چندر بھان خیال | چندر پرکاش جوہر بجنوری | چندی پرشاد شیدا | درگا سہائے سرور | دیا پرساد غوری | دیا شنکر نسیم لکھنوی | روپ چند | شیو پرشاد وہبی لکھنوی | فراق گورکھپوری | کرشن موہن | کشن پرشاد | گلزار دہلوی | گوہر دہلوی | لبھو رام جوش ملسیانی | لچھمی نرائن سخا | مکھن لال مکھن | مہر لال سونی ضیا | مہندر سنگھ بیدی | مکھن لال مکھن | نوبت رائے نظر |ہری مہتا ہری |