"کیا ٹی وی پر نعت سننا جائز ہے ؟" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 9: سطر 9:




=== جواب ===
=== دارلعلوم، دیو بند ===





حالیہ نسخہ بمطابق 23:05، 9 دسمبر 2019ء



کیا ٹی وی پر دینی پروگرام جیسے قران کی تفاسیر، نعت پاک، فتوی معلوم کرنا ،یا دیکھنا جائز ہے یا نہیں اور کیا ٹی وی پر پروگرام دیکھنے سے سے ہمیں ثواب ملے گا یا نہیں؟ اور کیا ہم گناہگار ہوں گے یا نہیں؟براہ کرم، مع حوالہ جواب دیں ۔


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


دارلعلوم، دیو بند[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 847-812/Sn=12/1436-U

”ٹی وی“ بنیادی طور پر ”آلہٴ لہو ولعب“ ہے، اس کا غالب استعمال ناچ، گانے، فلمیں، فحش تصویریں اور ناجائز کھیل تماشہ دیکھنے کے لیے ہوتا ہے، اور آلہٴ لہو ولعب کو دین سیکھنے کا ذریعہ بنانا درست نہیں ہے، نیز ٹیوی کے پروگرام بالعموم موسیقی (میوزک) اور تصاویر سے خالی نہیں ہوتے اور میوزک سننا شرعاً جائز نہیں ہے، حدیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے، اسی طرح تصاویر خصوصا خواتین کی، دیکھنا بھی شرعاً ممنوع ہے، مزید یہ کہ: چینلوں میں جو دینی پروگرام (مثلاً نعت، تفسیر، تقریر) پیش کیے جاتے ہیں، ان میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بسا اوقات اہل السنت والجماعت کے عقائد کے خلاف ہوتی ہیں، نیز بہت سے پروگرام کے پیش کرنے والے یعنی مقررین، مفسرین، نعت خواں دینی انحراف کے شکار ہوتے ہیں، جن کی باتیں سننا خصوصاً عوام کے لیے ایمان کے حوالے سے سخت خطرے کی چیز ہے، ان وجوہات کی بنا پر ٹیوی پر دینی پروگرام دیکھنا بھی شرعاً جائز نہیں ہے، جب شرعاً جائز ہی نہیں تو اس سے ثواب کی امید کیسی؟ آپ دین سیکھنے کے لیے اہل حق علماء کی کتابیں مطالعہ کریں، کسی عالم سے باضابطہ مربوط ہوکر دین کی ضروری باتیں سیکھیں، کسی متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کریں، تھوڑا سا وقت نکال کر تبلیغی جماعت میں چلے جائیں۔ ان شاء اللہ ان طریقوں سے آپ صحیح معنوں میں دین سیکھ سکتے ہیں اور آپ کے سیکھنے میں برکت بھی ہوگی۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
حمد و نعت سے متعلق مختلف فتاوی
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات