کیا اللہ کو عاشق کہنا جائز ہے ؟

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اللہ تعالیٰ کے لیے عاشق کا لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ایک شاعر کا مصرع یوں ہے:

جب رب ذوالجلال ہے سرکار کا عاشق

قطع نظر اس کے کہ یہ مصرع ناموزوں ہے، کیا یہ شرعاً درست ہے؟

براہ کرم جواب عنایت فرمائیں

المستفتی: سید خادم رسول عینی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

الجواب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محبت کی ایسی منزل جس میں جنون پیدا ہوجاءے اسے عشق اور جو اس کا شکار ہوجاءے اسے عاشق کہتے ہیں۔ایسے الفاظ جن میں معنیء محال کا وہم ہو ان کا استعمال ذات باری تعالیٰ کے لیے ممنوع ہے۔جیسا کہ ردالمختار میں ہے:

مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع

یعنی صرف معنیء محال کا وہم ممانعت کے لیے کافی ہے۔


اور جس میں ایہام‌محال نہیں بالکہ محال قطعی ہو تو پھر ایسے لفظ کا استعمال ذات حق جل شانہ کے لیے کیونکر جاءز ہوگا۔

سیدی اعلٰی حضرت قدس سرہ العزیز فتاویٰ رضویہ غیر مترجم کی نویں جلد میں باب الحظر والا باحۃ کے بیان میں رقم طراز ہیں:

اللہ تعالیٰ کے لیے لفظ عاشق کا استعمال ناجاءز ہے کہ معنیء عشق اللہ عزوجل کے حق میں محال قطعی ہے ۔ اور ایسا لفظ ورود ثبوت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع قطعی۔

اسی فتاویٰ رضویہ کی نویں جلد میں آپ نے کتاب الانوار لاعمال الابرار کے حوالے سے یہ عبارت بھی نقل فرماءی۔

لو قال انا اعشق اللہ اور یعشقنی فبتدع والعبارۃ الصحیحۃ ان یقول احبہ و یحبنی لقولہ تعالٰی یحبھم ویحبونہ

یعنی اگر کوءی شخص کہے میں اللہ سے عشق رکھتا ہوں اور وہ مجھ سے عشق رکھتا ہے تو وہ بدعتی ہے لہذا صحیح یہ ہے کہ یوں کہے:

میں اللہ سے محبت کرتا ہوں اور وہ مجھ سے محبت کرتا ہے

اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی طرح اللہ ان سے محبت رکھتا ہے اور وہ لوگ اللہ سے محبت رکھتے ہیں ۔

لہذا جس شاعر نے اللہ تعالیٰ کے لیے لفظ عاشق کا استعمال کیا ہے اسے چاہیے کہ رب قدیر کی بارگاہ میں توبہ کرے اور آیندہ اس قسم کے الفاظ کے استعمال سے اجتناب و احتراز کو لازم سمجھے۔اگر اس قسم کا مفہوم شعر میں لانا ہو تو عاشق کی جگہ محب کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واللہ اعلم

(مفتی) سید اولاد رسول قدسی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
حمد و نعت سے متعلق مختلف فتاوی
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات