کیا دف کے ساتھ نعت پڑھنا جائز ہے ؟

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 23:18، 9 دسمبر 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: فتاوی کیا دف کے ساتھ نعت پڑھنا جائز ہے؟ کیا خواتین اور مردوں‌ کے لیے الگ الگ ح...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


کیا دف کے ساتھ نعت پڑھنا جائز ہے؟ کیا خواتین اور مردوں‌ کے لیے الگ الگ حکم ہے؟


ادارہ منہاج القرآن ۔ مفتی محمد شبیر قادری

رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے تو اِنصارِ مدینہ کی بچیوں نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے موقع پر دف بجا کر ایک قصیدہ گایا جس کے درج ذیل اَشعار شہرتِ دوام پا گئے ہیں:


طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَیْنَا

مِنْ ثَنِیَّاتِ الْودَعِ


وَجَبَ الشُّکْرُ عَلَیْنَا

مَا دَعَا ِﷲِ دَاعٍ


اَیُّهَا الْمَبْعُوْثُ فِیْنَا

جِئْتَ بِالْاَمْرِ الْمُطَاعِ


(ہم پر وداع کی چوٹیوں سے چودھویں رات کا چاند طلوع ہوا، جب تک لوگ اﷲ کو پکارتے رہیں گے ہم پر اس کا شکر واجب ہے۔ اے ہم میں مبعوث ہونے والے نبی! آپ ایسے اَمر کے ساتھ تشریف لائے ہیں جس کی اِطاعت کی جائے گی۔)

قسطلاني، المواهب اللدنیة بالمنح المحمدیة، 1: 234، المکتب الاسلامي بیروت لبنان

ابن کثیر، البدایة والنهایة، 3: 197، 5: 23، مکتبة المعارف بیروت

بیهقي، دلائل النبوة ومعرفة احوال صاحب الشریعة، 2: 5۰7، دار الکتب العلمیة بیروت لبنان


لہٰذا دف کے ساتھ نعت پڑھنا جائز ہے، کہیں ممانعت نہیں ہے۔

عورتیں، عورتوں کی محفل میں نعت پڑھیں جہاں مرد شامل نہ ہوں۔ چھوٹی بچیاں مردوں کے سامنے بھی پڑھ سکتی ہیں۔ مرد پڑھیں تو عورتیں با پردہ ہو کر سن سکتی ہیں۔

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
حمد و نعت سے متعلق مختلف فتاوی
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات