ملا کی پارسائی عبث سادگی عبث ۔ نسیمی تاجی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:07، 24 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link {{بسم اللہ }} شاعر : نسیمی تاجی ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

link


شاعر : نسیمی تاجی

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 2

کلام نمبر : 28


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ملا کی پارسائی عبث سادگی عبث

صوفی کی انکساری عبث عاجزی عبث


شاعر کے شعر و فہم عبث شاعری عبث

دانش کی سوچ و فکر عبث آگہی عبث


رہبر کی رہبری و نمائندگی عبث

میدانِ کار زار کا مردِ جری عبث


خسرو کا تاج و تخت عبث خسروی عبث

مکسین کی فقیری و فاقہ کشی عبث


بحر و بر و جبال و گلاب و کلی عبث

مہتاب و آفتاب و نجومِ جلی عبث


صحرا کی دھوپ چھاؤں گلستان کی عبث

جنگل کی خشکی آب رواں کی تری عبث


ہر لمحہ خام وقت غلط ہر گھڑی عبث

ہر نور و ہر تجلی و ہر روشنی عبث


سجدہ عبث رکوع عبث بندگی عبث

روزہ عبث نماز عبث حج بھی عبث


تمہید چھوڑ کہ دے نسیمی یہ صاف صاف

بے الفتِ حضور ہیں چیزیں سبھی عبث

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام