مدار ِ فکر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:44، 26 دسمبر 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: مجموعہ ہائے نعت {{ٹکر 1 }} مدار فکر ، شاعر ِ پر فکر مرتضٰی اشعر کا نعتیہ مج...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


مدار فکر ، شاعر ِ پر فکر مرتضٰی اشعر کا نعتیہ مجموعہ ہے جو [[2020]ء میں شائع ہوا

=== ” مرتضیٰ اشعر کی نعتیہ شاعری  ===

تحریر: رہبر صمدانی

مرتضیٰ اشعر کا شعری سفر میرے سامنے ہے اس سے قبل بھیمرتضیٰ اشعر کی بہت سی کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں جن کی اہلِ دانش میں خاطر خواہ پزیراٸی ہوٸی اور اب ان کے مجموعہ ٕ نعت کا مسودہ میرے سامنے ہے،مرتضیٰ اشعر نے سبھی اصنافِ سخن میں طبع آزماٸی کی ہے غزل اور نظم پر ان کی بھر پور توجہ رہی

مرتضیٰ اشعر کا شعری اسلوب سب سے مختلف اور منفرد رہا ہے ،ان کی شاعری میں جدیدیت کا عنصر واضح طور پر دکھاٸی دیتا ہے خواہ وہ نعت ہو ،غزل ہو ، یا نظم ہو، مرتضیٰ اشعرکی نعت گوئی کے حوالے سے بات کی جائےے تو یہ بات اعتماد کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ مرتضیٰ اشعر نعت گوئی کے آداب سے بخوبی آگاہ ہیں اور مرتضیٰ نے نعت میں غزل کا بے باکانہ لہجہ نہیں آنے دیا اور ان کی نعتیہ شاعری پڑھتے ہوئے یہ احساس ہوتا ہے کہمرتضیٰ اشعر نے سیرت سرکار ﷺ کا مطالعہ کیا ہُوا ہے اور مرتضیٰ نے اپنی نعتیہ شاعری میںکوئی ایسا مضمون نہیں لیا جس سے کوئی اختلافی بات ہو، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہمرتضیٰ اشعرکے والد ایک دینی اور مذہبی شخصیت تھے ،اور یقیناََ ان کا فیضِ روحانی آج بھی جاری و ساری ہے۔مرتضیٰ اشعر نعتیہ طرحی مشاعروں شریک ہو کر اپنا طرحی کلام پیش کرتے رہتے ہیں ۔مرتضیٰ اشعرنے سیرتِ سرکار ﷺ کے حوالے سے بے شمار اشعار کہے ہیں ، مرتضیٰ اشعر اپنے ہم عصر شعرا ٕ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ مرتضیٰ اشعر کی نعتیہ شاعری کا یہ حُسن ہے کہ وہ بارگاہِ رسالت میں فریاد بھی بہ اندازِ نعت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ مرتضیٰ اشعر کا گلدستہ ٕ نعت بارگاہِ رسالت میں شرفِ قبولیت سے سرفراز ہوگا اور ان کا یہ نعت سفر اسی آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری رہے گا اور ہم ان کی نعتیہ شاعری پڑھتے رہیں گے۔ یقیناََ مرتضیٰ اشعر کا مجموعہ ” مدارِ فکر “ اردو نعت میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔ آخر میں چند نعتیہ اشعار

١

میں تو ملتان میں بیٹھا ہُوا ہوں

نگاہوں میں مدینہ آ رہا ہے


٢

اُسے لینے پھر آنا چاہتا ہوں

کہیں دل رہ گیا میرا مدینے میں


٣


حضور ﷺ آپ کی سیرت تلاوتِ قرآن

حضور ﷺ آپ کا اُسوہ جہانِ رحمت ہے


٤

آپ سے اتنی گزارش ہے ہماری مرتضیٰ

ختم ہو یہ سلسلہ آفات کا

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات