لفظوں میں اُس جمالؐ کی ترسیل کیسے ہو ۔ سعید راجہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:12، 19 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === {{نعت }} === {| |- style="vertical-align:bottom;" |style="width: 40%"| لفظوں میں اُس جمالؐ کی ترسیل کیسے ہو اِن کرچیوں سے آئن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لفظوں میں اُس جمالؐ کی ترسیل کیسے ہو

اِن کرچیوں سے آئنہ تشکیل کیسے ہو


دامن ردائے سبز میں لپٹا نہ ہو اگر

رنگت دلِ سیاہ کی تبدیل کیسے ہو


سانسیں ہیں کائنات کی اس سے رواں دواں

ذکرِ حضورِ پاکؐ میں تقلیل کیسے ہو


محور نہیں ہے فکر کا غارِ حرا تو پھر

ہم پر نصابِ علم کی تنزیل کیسے ہو


جس شہر کو سعید مدینہ کہا گیا

اُس شہرِ بے مثال کی تمثیل کیسے ہو

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام