فیض سرکار سے نور ہم کو ملا قلب سے روح تک ۔ تنویر پھول

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:16، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: 200px|link=تنویر پھول {{بسم اللہ }} شاعر : تنویر پھول زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Tanveer Phool.jpg

شاعر : تنویر پھول

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

فیضِ سرکار سے نور ہم کو ملا قلب سے روح تک

ضوفشاں ضوفشاں شمعِ نورالہدیٰ قلب سے روح تک


گلشنِ نعت میں ہم ہیں نغمہ سرا قلب سے روح تک

ہر نَفَس ہے وجود اپنا محوِ ثنا قلب سے روح تک


زندہ زیرِ زمیں ہونے سے بچ گئیں دخترانِ عرب

آپ سے بچّیوں کو سکوں مل گیا قلب سے روح تک


ظلمتِ کُفر چھائی تھی ہر سُو وہاں ، حق کا رستہ نہاں

رَہ دکھانے لگی مشعلِ مصطفیٰ قلب سے روح تک


اُن کی اُلفت ہے بنیاد ایمان کی ، ہے یہ قرآن میں

اُن کی اُلفت سے ہر نقشِ باطل مٹا قلب سے روح تک


کیا طراوت ہمیں دے گیا بالیقیں ، کیا بتائیں تمھیں

گنبدِ سبز کا منظرِ جاں فزا قلب سے روح تک


وہ غضب ناک تھے ، دارِ ارقم گئے اور دیکھا اُنھیں

تب وجودِ عمر ہو گیا پُر ضیا قلب سے روح تک


رب نے اُن کو کہا نعمتوں کا قسیم اس میں شک ہی نہیں

وہ مجسّم عطا ، میں ہوں اُن کا گدا قلب سے روح تک


پھول روتا رہا جالیوں کے قریں ، یوں تو خاموش تھا

یا نبی ، خُذ یدی ، گونج اُٹھّی صدا قلب سے روح تک

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام