فخر اس پر کیوں نہ کل تاریخِ انسانی کرے ۔ پرویز اشرفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:37، 24 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: LINK {{بسم اللہ }} شاعر : پرویز اشرفی احمد آبادی ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK


شاعر : پرویز اشرفی احمد آبادی

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 2

کلام نمبر : 33


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

فخر اس پر کیوں نہ کل تاریخِ انسانی کرے

جس کے در کا فقر بھی خیرات سلطانی کرے


چشم و مژگانِ رخِ انور کی ہر جنبش ہے وہ

منکشف جو معنیِ آیاتِ قرآنی کرے


اپنا کمخوابِ بصیرت فرشِ راہ ان کے لیے

چاند سورج کہکشاں نجمِ درخشانی کرے


جسم کو تہذیب کے ڈھانپے ردائے شرم سے

اور حیا سے چاک وہ دامانِ عریانی کرے


آرزو جن کے غلاموں کے غلاموں کی سدا

حور و غلماں، خلد و کوثر باغِ رضوانی کرے


پیاس بخشی تھی خدا نے وہ لبِ شبیر کو

آرزو جس پیاس کی خود آبِ حیوانی کرے


پاپ کے پربت کو پگھلا کر پیمبر کا پسر

پل میں پیدا پیاس کی پرچھائیں سے پانی کرے


اس قدر تھا معتبر بے داغ کردارِ رسول

بے جھجک تائید جس کی دشمنِ جانی کرے


غرنوی گر کیوں نہ ٹھہرے اس کی چوکھٹ کے ایاز

نام لیوا جس کا سلطانوں پہ سلطانی کرے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام