عطائے خاص ہو جس پل نبی کی نعت ہوتی ہے ۔ عتیق الرحمان صفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:03، 24 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: LINK {{بسم اللہ }} شاعر : عتیق الرحمان صفی ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK


شاعر : عتیق الرحمان صفی

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 2

کلام نمبر : 26


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عطائے خاص ہو جس پل نبی کی نعت ہوتی ہے

جونہی احساس ہو صندل نبی کی نعت ہوتی ہے


دلوں کو چین ملتا ہے نبی کی نعت کہنے سے

دلوں کے درد کا بس حل نبی کی نعت ہوتی ہے


سمجھ جاتا ہوں میں فوراً کہ وقتِ نعت ہے آیا

مچے جذبوں میں جب ہلچل نبی کی نعت ہوتی ہے


سخن میں سب سے اعلٰی ہے نبی کی نعت کا رتبہ

کلامِ خاص سے افضل نبی کی نعت ہوتی ہے


بیاں ہوتے ہیں اوصافِ حمیدہ نعت میں اُن کے

ثنائے احمدِ مرسل نبی کی نعت ہوتی ہے


نبی کی دید کے پیاسے جو سوئے طیبہ جاتے ہیں

سبھی کے واسطے چھاگل نبی کی نعت ہوتی ہے


بڑا ہی لطف آتا ہے کروں جب تذکرہ اُن کا

بڑی نرمل بڑی کومل نبی کی نعت ہوتی ہے


یہی سیراب کرتی ہے دلوں کی خشک کھیتی کو

سو رحمت کا حسیں بادل نبی کی نعت ہوتی ہے


سدا رستہ دکھاتی ہے ہمیں سیرت پیمبر کی

اندھیروں میں صفی مشعل نبی کی نعت ہوتی ہے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام