شاخ ِ مدحت ہے پھرسے ہری ہوگئی ۔ اخلاد الحسن

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

شاخ ِ مدحت ہے پھرسے ہری ہوگئی

کو بکو یانبی یانبی ہوگئی


ابھرا نور ِ نبوت مدینے سے تھا

سارے عالم میں ہے روشنی ہوگئی


فکر ہر جاہ پہ انکو ہماری . رہی

ان سے یونہی نہیں دل لگی ہوگئی


آنکھیں موندیں ذرا روضہ تھا سامنے

بیٹھے بیٹھے مری حاضری ہوگئی


پینے کو مجھے زم زم بلا . لیجئے

کہ زیادہ . ہے تشنہ لبی ہوگئی


نعت اب روز آقا سنیں گے وہاں

ہے صبا سے مری دوستی ہوگئی


نام عاصی کا آئے ثنا خوانوں میں

پوری اخلاد خواہش مری ہوگئی

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام