سید و سرور ِ عالم کی لکھوں شان میں نعت ۔ اشرف یوسفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:55، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px شاعر : اشرف یوسفی زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ نعت ورثہ ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Anl ashraf yousafi.jpg


شاعر : اشرف یوسفی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سیدو سرور ِعالم کی لکھوں شان میں نعت

میری تسبیح محمد میرے ایمان میں نعت


یہ سخن حب ِ شہ ِ کون ومکاں کی ہے عطا

باب رحمت سے اترتی ہے یہ وجدان میں نعت


آبدیدہ در ِ اقدس پہ کھڑا رہ جاؤں

میری آنکھوں میں ہوں مضموں ،مری مژگان میں نعت


لوگ محشر میں ہوں جب نامہ ء اعمال بدست

ہو مرے بے سروسامان کے سامان میں نعت


دشت ِ آلام میں رحمت کی ہوا چلتی ہے

گنگناؤں جو کبھی حال ِ پریشان میں نعت


اس پہ رکھتے ہیں پر وبال کا سایا قدسی

جو لکھے مدح ِشہ ِوالیٰ و ذیشان میں نعت


اے خوشا بخت کہ جس کا بھی مقدر ٹھہرے

سنت و پیروی ء حضرت حسان میں نعت

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام