ذ کر احمد کبھی تم ہونٹوں پہ لاؤ تو سہی ۔ انعام الحق صابری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:43، 1 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ ذ کر احمد کبھی تم ہونٹوں پہ لاؤ تو سہی کو بجانب ذ کر احمد کبھی تم ہونٹوں پہ لاؤ تو سہی ۔ انعام الحق صابری منتقل کیا)
شاعر : انعام الحق صابری
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ذ کر احمد کبھی تم ہونٹوں پہ لاؤ تو سہی
آقا آجائیں گے تم دیپ جلاؤ تو سہی
کیوں نہ ہوعشقِ محمد سےمنورہردل
جشن میلاد عقیدت سے مناؤ تو سہی
دل بیتاب یہاں لگتا نہیں ہے آقا
"ہم تو آئیں گے مگر ہم کو بلاؤ تو سہی"
ذکرِ محبوب سے ملتا ہے سکوں ہر دل کو
نعتِ سرکار کو چاھت سے سناؤ تو سہی
رنجِ فرقت سےتڑپتا ہے یہاں گرمعصوم
درِ آقا پہ ذرا اسکو لے جاؤ تو سہی