ذوالفقار نقوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Naat Kainaat Zulfiqaar Naqvi.jpg

نام سید ذوالفقار علی شاہ بخاری اور قلمی نام ذوالفقار نقوی ہے ـ

10 جون 1965 عیسوی کو ریاست جموں و کشمیر بھارت ، ضلع پونچھ کے گاؤں گورسائی میں پیدا ہوِے۔ ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کرنے کے بعد جموں یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم۔ اے کی ڈگری، انگریزی ادب میں حاصل کی۔ کلکتہ سے بی۔ آئی ۔اے۔ایم۔ ایس کی ڈگری اور پھر جموں سے بی۔ ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔1995 تا 1999 آل انڈیا ریڈیو پونچھ سے منسلک رہے جہاں بطور اردو اناؤنسر اور پہاڑی کمپیر کام کرتے رہے ۔ اسی دوران محکمہ تعلیم میں بطور لیکچرار انگلش تقرری ہو گئی۔۔

شاعری

انگریزی ادب میں شیکسپئر کے مطالعہ نے متاثر ہوئے ۔ انگریزی نظمیں لکھیں لیکن ارد گرد کے ماحول نے انہیں قبول نہیں کیا۔اور وہ صرف چند اداروں تک ہی محدود رہیں۔کیونکہ اردو ادب میراث میں ملا تھا۔نیز گھر کا دینی ماحول اور علماء حضرات سے مسلسل رابطے نے انہیں اردو ہی کو اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنانے پر مجبور کیا۔ شاعری کا شوق بچپن سے ہی دامن گیر تھا۔ 1990 میں پہلی مکمل غزل کہی تھی۔

مجموعہ ہائے کلام

زاد سفر

نعت و سلام اورمنقبت نیز واقعہ کربلا کے حوالے سے جو قلمی واردات سر زد ہوتی رہیں انہیں ’’زاد سفر‘‘ کی صورت میں عباس بک ایجنسی لکھنؤ نے 2011 میں شائع کیا ہے۔

اجالوں کا سفر

غزلوں کا پہلا مجموعہ ’’اجالوں کا سفر‘‘ اردو فاؤنڈیشن ممبئی نے سن 2012 میں شائع کیاـ

زیر اشاعت

مزید دو مجموعے ایک نعتیہ کلام پر مبنی اور دوسرا غزلیات پر مبنی زیرِ اشاعت ہیں ـ

نمونہ ءِ کلام

یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے

درِ رسول پہ گزرے، تمام ہو جائے

دل کے لہو سے مدح محمد لکھا کرو -۔۔۔۔۔۔۔ غیر منقوط نعت

بیرونی روابط

http://www.zulfiqarwrites.blogspot.com/

مزید دیکھیے

حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | ذوالفقار علی دانش | ذوالفقار نقوی | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | عروس فاروقی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ