عروس فاروقی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Uroos Farooqi.jpg

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

محمد نجم الامین عروس فاروقی ولد پیر فیض الامین فاروقی 24 نومبر 1983ء کو مونیاں شریف ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شجرہ نسب فرید الدین گنجِ شکر اور ابراہیم بن ادہم سے ہوتا ہوا خلیفہ ثانی عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے ۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول مونیاں ٹھیکریاں سےحاصل کی۔ المدینہ اسلامک یونیورسٹی گوجرانوالہ سے درس نظامی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے بی اے، بی ایڈ کیااور تدریس سے منسلک ہوگئے۔ شعری ذوق اپنے والد گرامی سے پایا اور ابتدائی طور پر اصلاح بھی انھی سے لی۔ آپ کے پسندیدہ اردو نعت گو شاعر احمد رضا خان بریلوی ہیں۔

نمونہ کلام[ترمیم]

گوش نے نام سنا ہے اُن کا

اے دہن صلّ علےٰ ہوجائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نعت مجھ سے جو نہیں ہوسکتی

کاش کچھ نعت نما ہوجائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیم دیکھوں گا نہ زر دیکھوں گا مکمل کلام ملاحظہ فرمائیں


مجموعہ ہائے کلام[ترمیم]

الغیاث آپ کا پہلا باقاعدہ مجموعہ نعت ہےجسے اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک نے 2015ء میں شائع کیا۔ اس میں نعت کے ساتھ ساتھ حمد اور مناقب بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں فارسی کلام اور دوسرے میں اردو کلام ہیں۔

اعزازات[ترمیم]

ا۔ 23مارچ 2012ء کو آل پاکستان نئی نسل مشاعرہ میں شرکت

۲۔ لاہور آرٹس کونسل کی جانب سےاعزازی سند اور 6000 روپے نقد

۳۔ فروغِ نعت ایوارڈ 2016ء

ادبی وابستگیاں[ترمیم]

نعت کائنات پر شراکتیں[ترمیم]

عروس فاروقی نے "نعت کائنات" پر گجرات اور گرد و نواح کے بے شمار شعراء کا تعارف پیش کیا ہے ۔

گھر کا پتہ[ترمیم]

مونیاں ٹھیکریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات

uroosfarooqi@gmail.com

مزید دیکھیے[ترمیم]

حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | ذوالفقار علی دانش | ذوالفقار نقوی | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | شوزیب کاشر | عباس عدیم قریشی | عروس فاروقی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ