دل میں ایماں کب اترتا ہے کرامت کے سبب ۔ ضیا الدین نعیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Zia ud Din Naeem.jpg


شاعر : ضیا الدین نعیم

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 1

کلام نمبر :27


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دل میں ایماں کب اترتا ہے کرامت کے سبب

آپ کو مانا نبی خلقت نے سیرت کے سبب


اللہ اللہ ۔۔۔ آدمی اور ظرف اس درجہ فراخ !!

گنگ رہ جاتی ہے دنیا اب بھی حیرت کے سبب


رحمت للعالمیں کا رتبہ لے کر آئے آپ

رحمتیں پھیلیں بہر سو ان کی بعثت کے سبب


آپ لگ بھگ نصف رات ، آرام فرماتے تھے بس

شب کی سجدہ ریزی سے حد درجہ رغبت کے سبب


روتے روتے ہچکی بندھ جاتی تھی دوران نماز

ذوالجلال و ذی حشم رب کی، خشیت کے سبب

" سیدی" کہلائے مکہ آ کے، حبشہ کے بلال

آپ پر ایمان لانے کی سعادت کے سبب


فتح کا موجب ہوئی، اک صلح، اہل کفر سے

ان کے فہم ، ان کے تحمل ، ان کی حکمت کے سبب

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام