خلوص دل کی کرن ہو تو نعت ہوتی ہے ۔مظفر حسین فدائی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:19، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=نعت ورثہ شاعر : مظفر حسین فدائی زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ نعت ورثہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Logo naat virsa.jpg


شاعر : مظفر حسین فدائی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خلوص دل کی کرن ہوتو نعت ہوتی ہے

نبی سے قلبی لگن ہو تونعت ہوتی ہے


بڑےنصیب سےملتی ہےعشق کی لذت

عقیدتوں کاچمن ہوتونعت ہوتی ہے


ترےقلم میں کہاں نجدیایہ شوق جنوں

جومشک جیسادہن ہوتو نعت ہوتی ہے


اویس عاشق احمد ہیں امام الفت

جو ان ساعبد قرن ہوتونعت ہوتی ہے


یہ کٹ کےبازوئے عباس نے صدادی تھی

کسی کے سرپہ کفن ہوتو نعت ہوتی ہے


صدایہ آئی زبیر ابن قیس کے در سے

خیال ایسا حسن ہوتو نعت ہوتی ہے


کنارہ لذت دنیا سے کرلو دیوانوں

دلوں سےدور گھٹن ہوتونعت ہوتی ہے


خیال فکرونطر ذہن ودل زبان و دہن

سبھی کاپاک ملن ہوتونعت ہوتی ہے


نبی کےعشق میں خودکو فنا توکر پہلے

نثار ان پہ یہ تن ہو تو نعت ہوتی ہے


نہ توحریف سخن ہے نہ ہی امیر سخن

زباں امیر سخن ہو تو نعت ہوتی ہے


تخیلات کی دنیا میں جب مرے عشقی

مہکتاحسن سخن ہو تو نعت ہوتی ہے

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام