خدا کا در ہے درِمصطفٰی , درود پڑھو! ۔ نعیم رضا بھٹی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:37، 20 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === {{نعت }} === {| |- style="vertical-align:bottom;" |style="width: 40%"| خدا کا در ہے . . . . درِمصطفٰی , درود پڑھو! کہ دستکوں نے بھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


خدا کا در ہے . . . . درِمصطفٰی , درود پڑھو!

کہ دستکوں نے بھی جھک کر کہا , درود پڑھو!


انہی کی مدح پہ مامور سب کی خوش سخنی

وہی ہیں منبع ء صدق و صفا , درود پڑھو!


جو مانتے ہیں , سمجھتے ہیں مرتبہ ان کا

خدا کا حکم ہے . . . . صل علی . . درود پڑھو!


کسی بھی وقت , کہیں بھی , بلا ضرورت بھی

تم ابتدا سے سر _انتہا , درود پڑھو!


ہماری سانس , معافی کا اک وسیلہ ہے

کہ ہو کے ذکر سے پہلے ذرا , درود پڑھو!


میں تھک کے ٹوٹ گروں گا تو آپ کی خوشبو

گزر گزر کے کہے گی رضا! , درود پڑھو!


گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام