حکمرانی ہے شش جہات ان کی ۔ سلیمان خمار

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:35، 31 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=سلیمان خمار {{بسم اللہ }} شاعر : سلیمان خمار ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Suleman Khumar.jpg

شاعر : سلیمان خمار

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 1

کلام نمبر : 13


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حکمرانی ہے شش جہات اُن کی

مملکت ساری کائنات اُن کی


روزِ اول سے روزِ آخر تک

فیض دیتی رہے گی ذات اُن کی


انبیاء یوں تو انگنت آئے

پر کسی میں نہیں تھی بات اُن کی


اُس طرف تھے تمام موسمِ گل

جس طرف چشمِ التفات اُن کی


ذہن کے کُھل رہے تھے دروازے

قلب کو چھو رہی تھی بات اُن کی


جس کی ملتی نہیں ہے کوئی نظیر

ایسی ہے ذاتِ با صفات اُن کی


حضرتِ عائشہ نے فرمایا

مثلِ قرآن ہے حیات اُن کی


وجہِ تخلیقِ کائنات ہیں وہ

اِتنی پیاری ہے رب کو ذات اُن کی


خوشبوؤں میں نہا گیا ماحول

بزم میں جب چلی ہے بات اُن کی


رشک کرتے ہیں انبیاء سارے

عرش پر یوں کٹی ہے رات اُن کی


سبز گنبد بھی ہے ہمہ تن گوش

کہ رہا ہے خُمار نعت اُن کی

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام