"حسیں سفر کیا میں نے ورق سجاتے ہوئے ۔ نوید ملک" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: LINK {{بسم اللہ }} شاعر : نوید ملک ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش کی...)
 
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:51، 31 مارچ 2018ء

LINK


شاعر : نوید ملک

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 3

کلام نمبر : 39


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حسین سفر کیا میں نے ورق سجاتے ہوئے

مدینہ ذہن میں رکھا قلم چلاتے ہوئے


وہ کون سی مری خواہش تھی جو نہ پوری ہوئی

گلِے تو مر ہی گئے تھے زباں پہ آتے ہوئے


بہت سے تارے گرے ٹوٹ کر ان آنکھوں سے

ہوئی زمین منور انھیں اٹھاتے ہوئے


بہشت کے کئی منظر کھُلے نگاہوں پر

جہاں جہاں سے میں گزرا نظر جھکاتے ہوئے


نہ جانے عظمتیں کیا کیا ہمیں عطا ہوئی تھیں

جبیں پہ خاک ِ درِ مصطفیؐ لگاتے ہوئے


نوید عکس مقدر کا جھلملا رہا تھا

چلا تھا رستے کو میں آئنہ بناتے ہوئے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام