حبیبی محمد ﷺ نبی تہامی(نیلوفر نایابؔ )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:12، 31 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2


شاعر : نیلوفر نایاب

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حبیبی محمد ﷺ نبی تہامی

زہے عزّوجاہِ رسولِ ﷺ گرامی


تیری بزم میں اے شہِ ﷺ ذوالکرامی

ملک ہیں پیامی بشر ہیں سلامی

سراجِ مبیں ہے وہ ماہِ تمامی

زہے عزّوجاہِ رسولِ گرامی


شفیعِ امم ﷺ، شافعِ روز محشر ﷺ

وہ فخرِ بشر ﷺ، زیبِ محراب و منبر

حبیبِ خدا ﷺ شاہدِ ذوالکرامی،

زہے عزّوجاہِ رسولِ گرامی


وہ شاہِ رسل ﷺ، خسرو عرش مسند

وہ محمود ﷺ و حامد محمد و احمد

خدا سے جسے نازش ہم کلامی،

زہے عزّوجاہِ رسولِ گرامی


رسول معظم ﷺ، نبیٔ مکرّم ﷺ

شِفائے مریضاں تیرا اسمِ اعظم

تیرے نام سے ہے میری شاد کامی،

زہے عزّوجاہِ رسولِ گرامی


اے نورِ مجسّم، نبیٔ مکمّل

حقیقت میں شاہوں کے رتبے سے افضل

ہے نایابؔ کو تیرے در کی غلامی،

زہے عزّ و جاہِ رسولِ گرامی


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


زیادہ پڑھے جانے والے کلام