جہاں تک ہو سکے عشقِ نبی کی جستجو کرنا ۔ انور مشتاق

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:10، 31 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: LINK {{بسم اللہ }} شاعر : انور مشتاق ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK

شاعر : انور مشتاق

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 2

کلام نمبر :41


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جہاں تک ہو سکے عشقِ نبی کی جستجو کرنا

جہاں تک ہو سکے اس عشق ہی کی گفتگو کرنا


حضور پاک کا ارشاد سب انسان برابر ہیں

نہ تم خلق خدا میں امتیازِ ما و تو کرنا


رسول پاک نے جیسے گزاری زندگی اپنی

انہی کے نقشِ پا کی آرزو و جستجو کرنا


وہ خود بھر دیں گے ان کو نور سے اور اپنی رحمت سے

تم اپنے دیدہ و دل کو انہی کے روبرو کرنا


مدینے میں پہنچ کرتم بھلا دینا غمِ دنیا

اگر ہو گفتگو کرنا وہیں کی گفتگو کرنا


رکوع و سجدہ کا اک سلسلہ رکھنا وہاں قائم

اسی اک سلسلے خود کو ہر دم قبلہ رو کرنا


خداکا اور نبی کا ذکر ہو ورد زباں ہر دم

یہی اک ورد جا کر جابجا اور کو بہ کو کرنا


مسافر کوئی جاتا ہو اگر شہرِ مدینہ کو

تو اس کا ہمسفر ہونے کی ہر دم آرزو کرنا


مدینے میں جو انورؔ وقت آئے گا نمازوں کا

تو رو رو کر وہاں تم اپنے اشکوں سے وضو کرنا

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام