جاں کی دیوار گرا دے تو مزہ آجائے ۔ جاوید صدیقی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Javed Siddiqui.jpg

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جاں کی دیوار گرادے ، تو مزہ آجاۓ

موت ! آقا سے ملادے ، تو مزہ آجاۓ


نیند آجاۓ مجھے پڑھتے ہوئے ان پہ درود

اور خدا ان سے ملا دے ، تو مزہ آجاۓ


ہر قدم سجدے کروں اور طواف روضہ

بیخودی ایسا کرادے ، تو مزہ آجاۓ


پھینک دیتے ہوں جسے کھاکے مدینے کے فقیر

کوئی وہ جوٹھا کھلا دے ، تو مزہ آجاۓ


اور کچھ دن ترے محبوب کا روضہ دیکھوں

اے خدا عمر بڑھا دے ، تو مزہ آجاۓ


واپسی کے لئے مجبور کرے جب قانون

عشق طوفان اٹھا دے ، تو مزہ آجاۓ


اب تو "جاوید " مدینے میں ملونگی تجھ سے

یہ خبر ، موت سنادے ، تو مزہ آجاۓ

مزید دیکھیے

نعت ورثہ میں "2017 کی بہترین نعت" کی تلاش میں پیش کیے گئے کچھ عمدہ کلام