تمام سلسلۂ کوہسار ان کے ہیں ۔ آصف صفوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:40، 17 مارچ 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تمام سلسلۂ کوہسار ان کے ہیں جہت جہت شجر سایہ دار ان کے ہیں
خرام صوت و صدا کے فشار ان کے ہیں
صریر حرف کے سب تاجدار ان کے ہیں
پیادہ ان کے سبھی شہسوار ان کے ہیں
مسافرانِ شب انتظار ان کے ہیں
انہیں کا تاج سبھی تاجدار ان کے ہیں
صدف صدف میں دُرِ آبدار ان کے ہیں
بڑے کرم پس موجِ بہار ان کے ہیں
سیاہ رات میں روشن منار ان کے ہیں |
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |