"تمام سلسلۂ کوہسار ان کے ہیں ۔ آصف صفوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ==={{نعت }} === تمام سلسلۂ کوہسار ان کے ہیں جہت جہت شجر سایہ دار ان کے ہیں سکوتِ بزم شب بے مثال ان کا ہ...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
==={{نعت }} ===
==={{نعت }} ===


{|
|- style="vertical-align:bottom;"
|style="width: 40%"|


تمام سلسلۂ کوہسار ان کے ہیں
تمام سلسلۂ کوہسار ان کے ہیں
سطر 45: سطر 48:


سیاہ رات میں روشن منار ان کے ہیں
سیاہ رات میں روشن منار ان کے ہیں
|
{{ باکس 2 }}
|}
{{ٹکر 2 }}
{{منتخب شاعری }}

نسخہ بمطابق 19:40، 17 مارچ 2018ء

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تمام سلسلۂ کوہسار ان کے ہیں

جہت جہت شجر سایہ دار ان کے ہیں


سکوتِ بزم شب بے مثال ان کا ہے

خرام صوت و صدا کے فشار ان کے ہیں


انہیں کے دم سے ہے گنجینۂ معانی بھی

صریر حرف کے سب تاجدار ان کے ہیں


انہیں سے منزل عرفاں انہیں کی راہ گزر

پیادہ ان کے سبھی شہسوار ان کے ہیں


انہیں کے ہیں جو ہوئے فیضیاب منزل عشق

مسافرانِ شب انتظار ان کے ہیں


ہر ایک سمت انہیں کی حکومتیں روشن

انہیں کا تاج سبھی تاجدار ان کے ہیں


انہیں کا لشکر مداح ابر پارے بھی

صدف صدف میں دُرِ آبدار ان کے ہیں


مہک مہک اٹھا ہر گوشۂ حیات مرا

بڑے کرم پس موجِ بہار ان کے ہیں


چراغِ نعت لئے طاقِ دل میں اے آصفؔ

سیاہ رات میں روشن منار ان کے ہیں

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام