تصور غیر ممکن رفعت و شان محمد کا ۔ ڈاکٹر ریاض مجید

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:55، 31 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=ریاض مجید {{بسم اللہ }} شاعر : ڈاکٹر ریاض مجید ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Riaz Majeed.jpg

شاعر : ڈاکٹر ریاض مجید

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری :1

کلام نمبر : 25


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تصّور غیر ممکن رفعت و شان محمدؐ کا

عبث ہے ڈھونڈنا جس طرح آدم کے اب وجد کا


کوئی گِن ہی نہیں سکتا ‘ کوئی لکھ بھی نہیں سکتا

بھرم کھولا ترے اوصاف نے اعداد و ابجد کا


علامت ہے یہ تیرے آستاں بو سی کی خواہش کی

تری چوکھٹ کو جھک جھک دیکھنا چرخِ زبر جد کا


ہزاروں سال کی دُوری کی خندق پاٹ جاتا ہے

نبیؐ کے لمسِ لب کا قرب آور بوسہ اسود کا

جہانوں بھر کے قطبینوں میں پھیلی ہے تری رحمت

پیالہ با پیالہ ‘ متصل کونین سی شد کا


نبّوت طے اَزل سے تھی ‘ تری مابعدِ محشر بھی

کوئی کس طرح ہو سکتا ہے وارث تیری مسند کا


کشش آور خیال اُن کا ہے ایسے نعت گوئی میں

گماں ہر کوششِ آورد پر ہوتا ہے آمد کا


طلوع نعت کا آغاز اس سدرہ سے ہوتا ہے

جہاں ہے خاتمہ امکانِ فن کی آخری حد کا

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام