باعث ِ ہر خیر و برکت آپ ہیں ۔ ندیم نوری برکاتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 22:21، 9 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=ندیم نوری برکاتی {{بسم اللہ}} ==={{نعت }} === باعثِ ہر خیر و برکت آپ ہیں ی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Nadeem Noorie barakati.jpg

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

باعثِ ہر خیر و برکت آپ ہیں یا نبی رحمت ہی رحمت آپ ہیں

آپ ہی سے ہے وجودِ کائنات باعثِ ایجادِ خلقت آپ ہیں

آپ کی رویت خدا کی دید ہے جلواگاہِ ذاتِ وحدت آپ ہیں

"ادن منّی" کہہ کے قربِ خاص میں حق نے کی جسکی ضیافت آپ ہیں

قربتِ "قوسین او ادنی" میں کی جس نے خالق کی زیارت آپ ہیں

آپکا حکم اصل میں حکمِ خدا جانِ جاں, جانِ شریعت آپ ہیں

دل کو راحت ہے ندیم اس بات سے شافعِ روزِ قیامت آپ ہیں

مزید دیکھیے

نعت ورثہ میں "2017 کی بہترین نعت" کی تلاش میں پیش کیے گئے کچھ عمدہ کلام