اسم احمد جو رقم خامہ بے حد نے کیا ۔ عارف امام

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:23، 31 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=عارف امام شاعر : عارف امام ایونٹ : [[ نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ]...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Arif Imam.jpg


شاعر : عارف امام

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 1

کلام نمبر :19

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اسمِ احمدﷺ جو رقم خامۂ بے حد نے کیا

لفظِ بے نقطہ کو سجدہ صفِ ابجد نے کیا


مصحفِ میم کو دو بار چھوا ہونٹوں نے

زیرِ اس دل کو اسی حرفِ مشدّد نے کیا


جادۂ ترکِ ہوس کس پہ ہوا سہل مگر

کتنا آسان اسے عشقِ محمد ﷺ نے کیا


شکرِنعمت کا تقاضہ ہے ثنائے سرکار ﷺ

اس پہ تیار مجھے میرے اب و جد نے کیا


ماں کی آغوش کے مانند سلایا ہے مجھے

کارِ فردوسِ بریں خاک پہ مرقد نے کیا


میں نے ناکامی سے تھک ہار کے تسبیح پڑھی

کام پھر جو بھی کیا اسمِ محمدﷺ نے کیا


گھر سے نکلا تو ہوا رختِ سفر مطلعِ نعت

میرے جانے کو عبادت اسی آمد نے کیا

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام