یہ زمیں مہکتی ہے ۔ آسماں مہکتے ہیں ۔ عارف قادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:10، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: 200px شاعر : عارف قادری زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ نعت ورثہ {{ٹکر ٹاپ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Arif Qadri.jpg


شاعر : عارف قادری

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

کیٹگری : 1

کلام نمبر :38

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یہ زمیں مہکتی ہے، آسماں مہکتے ہیں

مصطفٰی کی خوشبو سے، دو جہاں مہکتے ہیں


جن گھروں میں ہوتا ہے، ذِکرِ عضمتِ احمد

رحمتِ الٰہی سے، وہ مکاں مہکتے ہیں


عاشقانِ آقا کی، محفلیں ہی بھاتی ہیں

ہم اِنہی بہاروں کے درمیاں مہکتے ہیں


مست کوئی دُوری میں، خوش کوئی حضوری میں

کُچھ یہاں مہکتے ہیں، کُچھ وہاں مہکتے ہیں


اور کون مہکے گا، جس طرح زمانے میں

نعت گو مہکتے ہیں، نعت خواں مہکتے ہیں


ان کے فیض سے عارفؔ، تازگی ہے پھولوں میں

ان کے دم قدم ہی سے، گُلستاں مہکتے ہیں

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام