لب شاد، زباں شاد، دہن شاد ہوا ہے ۔ قمر آسی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:47، 19 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === {{نعت }} === {| |- style="vertical-align:bottom;" |style="width: 40%"| لب شاد، زباں شاد، دہن شاد ہوا ہے سرکار کی مدحت سے سخن ش...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


لب شاد، زباں شاد، دہن شاد ہوا ہے

سرکار کی مدحت سے سخن شاد ہوا ہے


اس نور کے آنے سے ہوا دور اندھیرا

اس پھول کی آمد سے چمن شاد ہوا ہے


طیبہ کی فضاؤں سے ملی روح کو راحت

پُر کیف ہواؤں سے بدن شاد ہواہے


تخصیص ِ محمد سے ہوئی نعت مکمل

تعریف محمد سے متن شاد ہوا ہے


ہر برگ و شجر ، زہرہ پہ آئی ہیں بہاریں

آپ آئے تو ہر دشت و دمن شاد ہوا ہے


دیکھا ہے کبھی طائرِ خوش رنگ دمِ صبح؟

تو صیف و ثناء میں ہے مگن شاد ہوا ہے


اک میں ہی مسرت میں نہیں گم ہوا آسی

دیوانہ ہر اک واقعتاً شاد ہوا ہے


گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام