ثناء خوانی کہاں پوری ہوئی ہے ۔ شیراز مغل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:59، 19 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === {{نعت }} === {| |- style="vertical-align:bottom;" |style="width: 40%"| ثناء خوانی کہاں پوری ہوئی ہے پنر چھوٹا ہے وه ہستی بڑی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


ثناء خوانی کہاں پوری ہوئی ہے

پنر چھوٹا ہے وه ہستی بڑی ہے


نظر میں عکس ہے روضے کا جب سے

مری شاخ_سخن تب سے ہری ہے


سبھی روتے ہوۓ ہنسنے لگے ہیں

تبسم میں کچھ ایسی چاشنی ہے


یہاں تو وقت بھی گریہ کناں ہے

تجھے اے دل دھڑکنے کی پڑی ہے


کوئی خدشہ نہیں محشر کا اختر

مرا رختِ سفر نعت ِنبی ہے


گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام