واو عاطفہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


تحریر : لقمان شاہد

واو عاطفہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دو لفظوں کو آپس میں ملانے کے لیے جو "و" استعمال ہوتی ہے ، اِسے وَاؤ عاطِفَہ کہتے ہیں۔

اردو زبان میں واؤ عاطفہ ہر دو الفاظ کے درمیان نہیں آتی بلکہ درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے

واو عاطفہ کی شرائط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

واحد جمع کی مطابقت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جن دو الفاظ کے درمیان واؤ عاطفہ لانی ہو وہ دونوں واحد ہونے چاہییں ، یا جمع۔ ایک‌ واحد اور دوسرا جمع ہو تو واؤ عاطفہ نہیں لائیں گے۔ مثلاً: حقوق و فرض ، یا حق و فرائض لکھنا غلط ہے ؛ درست: "حقوق و فرائض" ہے۔ گل و بلبلیں لکھنا غلط ہے ، درست: گُل و بلبل‌ ہے۔

الفاظ کا مآخذ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جن دو الفاظ کے درمیان واؤ عاطفہ آئے گی ، وہ دونوں الفاظ فارسی ہونے چاہییں ، یا عربی ؛ یا ایک فارسی اور دوسرا عربی ، یا ایک فارسی اور دوسرا تُرکی۔ اگر ایک‌ اردو اور دوسرا فارسی یا عربی ہو تو واؤ عاطفہ نہیں آئے گی۔ مثلاً:

¹ اَرض و سَما: دونوں الفاظ عربی ہیں۔

² اُمید و بِیم : دونوں فارسی ہیں۔

³ اُمِید و یاس: ایک لفظ فارسی اور دوسرا عربی ہے۔ (امید فارسی ، اور یاس عربی)۔ یہ ترکیب بالکل درست ہے ، جب کہ:

رنگ و روپ کہنا درست نہیں ، کیوں کہ روپ اردو لفظ ہے ، اور رنگ فارسی۔

اردو زبان کا حرفِ عطف واؤ نہیں "اور" ہے ؛ اس لیے یہ ترکیب اس طرح ہونی چاہیے:

رنگ اور روپ ، یا رنگ ، روپ۔

جیسے کسی نے اس شعر میں باندھا ہے ؎


پیسا ہی رنگ روپ ہے ، پیسا ہی مال ہے

پیسا نہ‌ ہو تو آدمی چرخے کی‌ مال ہے


(چرخے کی مال اُس ڈورے کو کہتے ہیں جو چرخے پر گھومتا رہتا ہے ، اور اس بیچارے کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہوتا)

اسی طرح پھول و بلبل کہنا بھی درست نہیں ، کیوں کہ بلبل عربی لفظ ہے اور پھول اردو۔ اسے یا تو گل و بلبل کہیں گے (ایک فارسی اور دوسرا عربی) یا پھر پھول اور بلبل کہیں گے۔

واو عاطفہ اور عروض[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

علم عروض میں واؤ عاطفہ کا اسقاط جائز اختیاری ہے ، شاعر چاہے تو اِسے گرا سکتا ہے اور چاہے تو قائم رکھ سکتا ہے۔

حالی پانی پتی کے دوشعر ہیں ، پہلے میں واؤ عاطفہ قائم ہے ، اور دوسرے میں ساقط۔ ؎

¹ حِجازی امیروں کے گھر جاکے دیکھے

خِلافت کے زیر و زَبَر جاکے دیکھے


² کوئی قرطبہ کے کھنڈر جاکے دیکھے

مساجِد کے دیوار و دَر جاکے دیکھے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


زبان و بیان کے مسائل
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات