صنعت لف و نشر

نعت کائنات سے
(صنعتِ لف و نشر سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


بشکریہ : پرویز ساحر

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


صنعت و لف و نشر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لف کے معنی لپیٹنا اور نشر کے معنی پھیلانا ہیں اصطلاح میں اس کے معنی یہ ہیں کہ پہلے چند چیزوں کا ذکر خاص ترتیب میں کرنا [لف] اور اس کے بعد ان چیزوں کی مناسبات اسی ترتیب سے یا بلا ترتیب بیان کرنا [نشر]

اس کی دو قسمیں ہیں


لف و نشر مرتب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اگر ترتیب نشر ، لف کے مطابق ہو تو اسے لف و نشر مرتب کہتے ہیں


جس کی چمک ہے پیدا جس کی مہک ہویدا

شبنم کے موتیوں میں پھولوں کے پیرہن میں


درج بالا شعر کے پہلے مصرعے میں چمک کا پھر مہک کا ذکر ہے دوسرے مصرعے میں اسی ترتیب کے ساتھ پہلے موتیوں بعد میں پھولوں کا ذکر ہے کیوں کہ چمک موتیوں اور مہک پھولوں میں ہوتی ہے۔


تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا

یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی


پہلے مصرعے میں عالم دنیا یعنی اس دنیا کا ذکر جس میں ہم رہ رہے دوسری دنيا سے مراد عالم حشر کی دنیا ہے

دوسرے مصرعے میں اسی ترتیب سے دو عالموں کا ذکر ہے اس میں مرنا خودکشی گناہ اور دوسری دنيا میں موت ہی نہیں۔

لف و نشر غیر مرتب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اگر ترتيب مختلف ہو تو لف و نشر غیر مرتب کہتے ہیں۔

میر کا شعر ہے

ایک سب آگ، ایک سب پانی

دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں


ترتیب مختلف ہے آگ اور پانی کی مناسبت سے ترتیب دل و دیدہ ہونی چاہیے تھی۔

لف و نشر معکوس[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اگر ترتیب بالکل برعکس ہو تو لف و نشر معکوس کہتے ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

صنعت اتصال تربیعی | صنعت استعارہ | | صنعت اشتقاق | صنعت اقتباس | صنعت ایہام | صنعت تجاہل عارفانہ | صنعت تجنیس | صنعت تحتانیہ | صنعت ترجیح ہند | صنعت ترصیع | صنعت تشبیب | صنعت تشبیبہ |صنعت تشطیر | صنعت تضاد | صنعت تضمین | تنسیق الصنعا ت | صنعت تلمیح | صنعت تلمیع | صنعت حسن طلب | صنعتِ حُسن التعلیل | صنعت سیاق الاعداد | صنعت شبہ اشتقاق |صنعت طباق | صنعت غزل الشفتین | صنعت لف و نشر | صنعت مبالغہ | صنعت متضاد | صنعت مراعات النظیر | صنعت مرصعہ | صنعت مستزاد | صنعت مسمط | صنعت مقابلہ | صنعت مقلوب |صنعت مہملہ

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات