پاک ٹی ہاوس لاہور ۔ نعتیہ مشاعرہ 2018
پاک ٹی ہاوس لاہور کے زیر اہتمام جمعرات 29 دسمبر 2018 کو ایک سالانہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مشاعرے کا انتظام و انصرام لاہور کے فعال نعت گو شاعر واجد امیر اور پاک ٹی ہاوس لاہور سے منسلک عابد حسین عابد کے ذمے رہا ۔ صدارت کی نشست پر اظہر چشتی اور مہمانان خصوصی کی نشست پر شہزاد مجددی اور ابوالحسن خاور جلوہ افروز رہے ۔ دیگر مہمانان گرامی میں معروف شاعر گلزار بخاری اور شہریار زیدی بھی اس مشاعرے کی رونق تھے ۔
مشاعرے کی نظامت واجد امیر نے سنبھالی اور روایت کے مطابق بعد ازاں تلاوت اپنی نعتیہ شاعری سے آغاز کیا ۔ ان کی نپی تلی اور پر تاثیر شاعری نے ابتداء ہی سے ماحول کو عشق ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدت سے گرما دیا ۔ پھر نوجوان شعراء کو دعوت دی گئی جنہوں نے سامعین کو عصری لہجے کے بہترین اشعار سے نوازا ۔ سامعین نے ان نوجوان شعراء کے اچھے اشعار پر بھی داد کے معاملے میں بہت وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا ۔ سینر شعراء تک پہنچتے پہچتے مشاعرہ اپنے عروج پر تھا ۔ مائیک جب کہنہ مشق نعت گو شعراء شہر یار زیدی اور گلزار بخاری کے ہاتھوں تک پہنچا تو سامعین کی داد فلک شگاف تحسین میں بدل چکی تھی ۔ اسی نورانی و ستائشی ماحول میں مہمانان خصوصی ابو الحسن خاور اور شہزاد مجددی اور صدر مشاعرہ اظہر چشتی نے اپنی حاضری پیش کی ۔ اظہر چشتی نے آخری نعت ترنم کے سے پڑھ کر ایک ماحول کو اور پرتقدس بنا دیا ۔
مشاعرے کے بعد حاضرین و مہمانان کی چائے اور دیگر لوازمات کے ساتھ تواضع کی گئی ۔
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|