پاک ٹی ہاوس لاہور ۔ نعتیہ مشاعرہ 2018

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Pak Tea House.jpg


رپورٹ : عرفان عرفی


پاک ٹی ہاوس لاہور کے زیر اہتمام جمعرات 29 دسمبر 2018 کو ایک سالانہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مشاعرے کا انتظام و انصرام لاہور کے فعال نعت گو شاعر جناب اور پاک ٹی ہاوس لاہور سے منسلک جناب عابد حسین عابد کے ذمے رہا ۔ صدارت کی نشست پر جناب اظہر چشتی اور مہمانان خصوصی کی نشست پر علامہ شہزاد مجددی اور جناب ابو الحسن خاور جلوہ افروز رہے ۔ دیگر مہمانان گرامی میں معروف شاعر جناب گلزار بخاری اور جناب شہر یار زیدی بھی اس مشاعرے کی رونق تھے ۔

مشاعرے کی نظامت جناب واجد امیر نے سنبھالی اور روایت کے مطابق بعد ازاں تلاوت اپنی نعتیہ شاعری سے آغاز کیا ۔ ان کی نپی تلی اور پر تاثیر شاعری نے ابتداء ہی سے ماحول کو عشق ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدت سے گرما دیا ۔ پھر نوجوان شعراء کو دعوت دی گئی جنہوں نے سامعین کو عصری لہجے کے بہترین اشعار سے نوازا ۔ سامعین نے ان نوجوان شعراء کے اچھے اشعار پر بھی داد کے معاملے میں بہت وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا ۔ سینر شعراء تک پہنچتے پہچتے مشاعرہ اپنے عروج پر تھا ۔ مائیک جب کہنہ مشق نعت گو شاعر جناب شہریار زیدی اور جناب گلزار بخاری کے ہاتھوں تک پہنچا تو سامعین کی داد فلک شگاف تحسین میں بدل چکی تھی ۔ اسی نورانی و ستائشی ماحول میں مہمانان خصوصی جناب ابوالحسن خاور ، علامہ شہزاد مجددی اور صدر مشاعرہ جناب اظہر چشتی نے اپنی حاضری پیش کی ۔ جناب اظہر چشتی نے آخری نعت ترنم کے سے پڑھ کر ماحول کو اور پرتقدس بنا دیا ۔

مشاعر کا اہتمام جناب شہزاد مجددی کی دل گداز دعا سے ہوا جس کے بعد حاضرین و مہمانان کی چائے اور دیگر لوازمات کے ساتھ تواضع کی گئی ۔ لاہور میں ادبی رویات کے امین پاک ٹی ہاوس کی طرف سے یہ اس سال کی اہم نعتیہ سرگرمی تھی ۔

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

سانچہ:باکس مشاعرے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات