مہکار مدینے کی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


مہکار مدینے کی.jpg

نعتیہ مجموعہ : مہکار مدینے کی

شاعر : حافظ محمد عبد الجلیل

سال اشاعت : 2018

قیمت: 400 روپے

ناشر : نعت مرکز انٹرنیشنل

’’مہکار مدینے کی‘‘

از پروفیسر محمد اسلم فیضی


ساری حمدو ثنا اس ربّ کا ئنا ت کے لئے جس نے ایک لفظ کُن سے سارے عالمین کو تخلیق فرما یا اور اپنے فضل و کرم اور لطف و عطا کی رعنا ئیو ں سے اسے زینت بخشی اور بے حدو بے حساب درود و سلا م ہوں اس مبا رک اور پا کیزہ ہستی پر جو اللہ تبارک و تعالی کا بھی محبوب ہے اور ہر صاحب ِ ایما ن کے دل کی دھڑکنوں میں بھی آبا دہے۔ سچ یہی ہے کہ آنحضرت ﷺ کا وجو دِ مسعود ہی عشق و محبت اور ایما ن و آگہی کا محور ومرکزہے آ پ ہی کی تعلیما ت ہیں جو زندگی بخش بھی ہیں اور زندگی افروز بھی اور آپ ہی کی سیرت طیبہ ہے جو مختلف خصا ئص ، خصو صاََ صفتِ رحمت کی آئینہ دار ہے ۔ اللہ ربّ العزت نے آپ کو رفعت وعظمت کی ہر شا ن سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ سے لے کر آج تک اہل دانش نظم ونشر میں اپنی محبتوں اور عقیدتوں کا اظہا ر کر تے چلے آرہے ہیں۔


جہا ں تک اردو نعت نگا ری کا تعلق ہے تو ان خوش نصیب شعرا کی فہرست اچھی خاصی طویل ہے جنہو ں نے حمدونعت کو اظہا ر کا وسیلہ بنا یا ہے ۔ ایسے ہی سعادت مندوں میں ممتا ز عالمِ دین اور سکالر الحاج حافظ قاری عبدالجلیل صاحب کا اسم گرامی بھی شا مل ہے۔


وہ دنیاوی علو م سے تو بہر ہ ور ہیں ہی ، دینی علوم ، قرآن و حدیث کی روح سے بھی گہری شنا سائی رکھتے ہیں۔ اور جذ بٔہ عشقِ رسولﷺ سے ان کا سینہ روشن و تا باں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ان کی پا کیزہ سوچ او ر منزّہ افکا ر کے سحاب پارے نعتیہ اشعا ر میں ڈھل کر سا منے آتے ہیں تو رحمتوں کی پھوار برستی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور ایما ن و ایقا ن کے شگو فوں پر تازگی چھا جاتی ہے۔


وہ اپنے نعتیہ کلام میںعقیدے کی صحت کے ساتھ ساتھ قر ینٔہ ادب کو بھی ملحوظ رکھتے ہیں۔ جذبے کی سچائی اور آقائے دو جہا ں ﷺ سے عشق و محبت کی سر شاری نے ان کی نعتوں کو دل گداز ابلاغ کی نعمت سے مالا مال کر دیا ہے ان کے نعتیہ اشعا ر براہ راست دل پر اثر کر تے ہیں اور قاری حسنِ عقیدت اور جمالیاتی فکر سے اپنے جو ہر ایمان کو ایک طلسماتی چمک سے آبدار محسوس کر تا ہے۔


’’مہکا ر مدینے کی‘‘ حافظ قاری عبدا لجلیل صاحب کا پہلا مجمو عٔہ کلام ہے۔


نام ہی ایسا پیارا اور ایما ن افروز ہے کہ لیتے ہی شہر حبیب ﷺ کی فضائوں کے پر کیف جھونکے دل و دماغ کو اپنی مہکا ر سے معطر و معنبر کر دیتے ہیں ۔ میر ی دعا ہے کہ یہ مجموعہ اللہ تعا لیٰ اور اس کے پیا رے محبو بؐ کی با رگاہ میں شرفِ قبولیت حاصل کرے اور قاری صاحب کے لئے تو شٔہ آخرت اور نجا ت کاوسیلہ بنے ۔ آمین ثُم آمین۔ بجاہِ سیّدالمرسلینؐ


پروفیسر محمداسلم فیضی

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659