مری منزلیں کہیں اور ہیں مرا راستہ کوئی اور ہے ۔بدر سیماب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:04، 27 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: LINK {{بسم اللہ }} شاعر : بدر سیماب ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK


شاعر : بدر سیماب

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 2

کلام نمبر : 38

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مری منزلیں کہیں اور ہیں مرا راستہ کوئی اور ہے

میں سفر میں ہوں کسی اور کے میرا رہنما کوئی اور ہے


یہ تری نظر کے معاملے یہ بڑے کریم ہیں فیصلے

مری شہرتیں کہیں اور ہیں مرا سلسلہ کوئی اور ہے


جو ترے حضور میں آ گیا رہ زندگی کو میں پا گیا

وہ جو جل بجھا کوئی اور تھا یہ جو جل رہا کوئی اور ہے


کبھی مثل خاک اڑائے گی تو مرا نشان مٹائے گی

مجھے غم نہیں ترا موج غم مرا آسرا کوئی اور ہے


مرا رب ہے مجھ کو نوازتا میں خدا سے جو بھی ہوں مانگتا

میں یہاں وہاں پہ جھکوں گا کیوں مرا در کھلا کوئی اور ہے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

{{