طیبہ کی ہے یاد آئی اب اشک بہانے دو ۔ صائم چشتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:26، 28 اپريل 2017ء از 39.55.198.26 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: شعراء زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== طیبہ کی ہے یا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

طیبہ کی ہے یاد آئی اب اشک بہانے دو

محبوب نے آنا ہے راہوں کو سجانے دو


جو چاہیے سزا دینا محبوب کے دربانو

اک بار تو جالی کو سینے سے لگانے دو


گنبد کی زیارت سے اے روکنے والو تم

اللہ کے پیارے کو کچھ حال سنانے دو


اشکوں کی لڑی کوئی اب ٹوٹنے نہ پائے

آقا کیلئے مجھ کو کچھ ہار بنانے دو


آقا کیلئے ایسے الفاظ کہاں صائم

اشکوں کی زبانی ہی اک نعت سنانے دو


مزید دیکھیے

اقبال عظیم | بیدم شاہ وارثی | حفیظ جالندھری | خالد محمود خالد | ریاض سہروردی | عبدالستار نیازی | کوثر بریلوی | نصیر الدین نصیر | منور بدایونی | مصطفیٰ رضا نوری | محمد علی ظہوری | محمد بخش مسلم | محمد الیاس قادری | صبیح رحمانی | قاسم جہانگیری | یوسف قدیری | قمر انجم | سید ناصر چشتی | صائم چشتی | وقار احمد صدیقی | شکیل بدایونی | ساغر صدیقی | حامد لکھنوی | حبیب پینٹر