صفیہ ناز صابری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


پیدائش

نامور نعت گو شاعرہ، متعدد نعتیہ مجموعوں کی تخلیق کار محترمہ آپا صفیہ ناز صابری 8 مارچ 1948 کو ساندہ کلاں لاہور میں پیدا ہوئیں

نعت گوئی کا سفر

پہلی نعتِ مبارکہ ساتویں کلاس میں کہی اور 1965 کی جنگ میں ریڈیو پاکستان کے لئے کچھ ملّی نظمیں بھی لکھیں 1966 میں شادی ہوئی اور 1968 میں اپنے شوہر کے ہمراہ مستقل طور پر برطانیہ شفٹ ہو گئیں۔ 1974 میں پہلی مرتبہ حج پر گئیں اور واپس آکر حج کا سفرنامہ بھی لکھا جس میں اس دور کی کچھ نعتیں بھی شامل کیں اس کے کچھ عرصہ بعد قرآنی احقامات پر مبنی ایک کتاب "زندگی بندگی شائع کروائی۔

سوشل میڈیا

صفیہ ناز صابری صاحبہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی فعال رہیں، بیشتر آن لائن نعتیہ ایونٹس میں اُن کی شرکت لازمی سمجھی جاتی تھی وطنِ عزیز کے حالات پر دل گرفتہ رہتیں جس کا اظہار اُن کی اکثر فیس بُک پوسٹس سے ہوتا تھا


مجموعہ ہائے نعت


وفات

صفیہ ناز صابری طویل علالت ک بعد 4 جون 2023 کو برطانیہ میں انتقال کر گئیں. اللہ رب العزت آپا صفیہ ناز صابری کی اخروی منازل آسان فرمائے اور نعت گوئی کی عظیم سعادت کے تصدق انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے (آمین)

حوالہ جات

1- عجز، صفیہ ناز صابری،(مرتب سید محمد حسنین الثقلین) مطبوعہ 2015، ص13 تا 16


2- شرف، صفیہ ناز صابری،(مرتب سید محمد حسنین الثقلین) مطبوعہ2021، ص29، 30)


مزید دیکھیے

اثر زبیری لکھنوی | تبسّم، صوفی غلام مصطفی | اسعد شاہجہاں پوری | اختر الحامدی الرضوی | انور مسعود | امجد اسلام امجد | ریاض حسین چودھری | بدر ساگری | انجم رومانی | ایاز صدیقی | الطاف احسانی | صابرظفر | باقی احمد پوری | آثم نظامی | اسد ثنائی | بشیر احمد بشیر | اختر سہیل | احمد صغیر صدیقی | ضیاء الدین نعیم | کوثر نقوی | قاسم یعقوب | کاشف عرفان | منظر عارفی | نذرعابد | ازہر درانی | اقبال حیدر | سمیعہ ناز