سمیعہ ناز

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp samia naz.jpg

6 اپریل 1969 کو سرائے عالمگیر جہلم میں پیدا ہونے والی نعت خواں، نعت گو اور ٹی وی اناونسرسمیعہ اقبال جب ادبی دنیا میں آئیں تو سمعیہ ناز کا نام اختیار کیا ۔ برطانیہ میں تعلیم حاصل کی ۔ درس و تدریس اور شعبہ ابلاغ سے وابستہ ہیں اور آج کل سر زمین [لیڈز ] برطانیہ ہی ان کی ادبی سرگرمیوں کا مرکز ہے ۔ وہ برطانیہ کی اہم نعت خواں، نعت گو، اناونسر، اور پریزینٹر ہیں ۔ نور ٹی وی، یوکے کے نعتیہ پروگرام بزم نور کی میزبانی بھی انہیں کے حصے میں آئی ہے ۔

گھریلو پس منظر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سمیعہ ناز نے پرائمری اور ہائی اسکول کی تعلیم سرائے عالمگیر سے اور کالج کی تعلیم جہلم سے حاصل کی لیکن برطانیہ چلے آنے پر سمیعہ ناز نے تعلیم کا سلسلہ پھر سے شروع کیا ۔ کمپیوٹر اور بزنس اسڈیز میں 1995 میں پارک لین کالج لیڈز سے گریجویٹ کیا ۔

سمیعہ ناز نے خالصتاٙٙ ایک مذہبی گھرانے میں پرورش پائی ۔ جہاں صوم و صلوة کی پابندی کے ساتھ ساتھ عشقِ مصطفوی کا رنگ بھی ملا۔ جس کی وجہ سے سمیعہ ناز کو بچپن سے ہی نعت خوانی کا بے حد شوق رہا۔ وہ نعت کو ہمیشہ ایک عبادت سمجھ کر پڑھتی ہے اور عبادت سمجھ کر لکھتی ہیں ۔ ان کے والد صاحب شعر و شاعری سے بہت شغف رکھتے تھے عموما اردو اور پنجابی میں اشعار کہا کرتے تھے ۔جس کی وجہ سے وہ بھی شاعری کی طرف متوجہ ہوئیں اور لکھنے کی تحریک ملی لیکن نعت سے محبت اور ادب کا درس شروع سے ہی طبیعت میں رچا بسا ہوا تھا ۔ مظفر وارثی کا کلام سمیعہ ناز کے والد صاحب مرحوم کو بہت پسند تھا اور ان کے پڑھنے کا مخصوص انداز ان کی نعت کے حسن کو مزید بڑھا دیتا تھا۔  سمیعہ ناز کے والد صاحب مرحوم اکثر کہا کرتے تھے کہ مظفر وارثی صاحب کے لکھنے اور پڑھنے میں جو ادب ملتا ہے وہ بہت کم سننے میں اور پڑھنے میں آتا ہے۔


نعت خوانی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انہوں نے بہت نو عمری میں شاعری شروع کی اور 1985ء میں پہلا نعتیہ شعر کہا۔ لیکن تعلیم اور دوسرے معاملات کی طرف توجہ دینے کی وجہ سے نعت سے تعلق تو رہا لیکن نعت گوئی کی طرف توجہ کم رہی ۔ پھر 1994ء میں انہوں نے شاعری کو خیر آباد کہا اورصرف نعت گوئی کی ہو کر رہ گئیں ۔شاعری میں جن استاد شعراء سے استفادہ کیا ان میں جاوید اختر بیدی مرحوم (بریڈفورڈ)، خواجہ محمد عارف (برمنگھم، برطانیہ ڈاکٹر مختارالدین احمد (رادرھم)، عزیز احسن ، (کراچی) اور سید شاکر القادری (اٹک)، شامل ہیں ۔

اگست 2008 میں سمیعہ ناز نے پہلا نعتیہ مشاعرہ بزم اردو بریڈ فورڈ کے زیر اہتمام پڑھا ۔جس میں سمیعہ ناز کے نعتیہ مجموعہ کلام خزینہء نور کی رسم رونمائی بھی تھی۔ اس سے پہلے متعدد عام مشاعروں میں انہوں نےاپنے نعتیہ کلام ضرور پڑھے لیکن یوکے میں نعتیہ مشاعرے بہت کم ہونے کی وجہ سے یہ ان کا پہلا نعتیہ مشاعرہ تھا ۔


ان کی نعتیں کئی نعتیہ جرائد و اخبارات  میں چھپ چکی ہیں جن میں سر فہرست ' نعت رنگ کراچی'  , ' فروغ نعت اٹک' اور ' مدحت لاہور' روزنامہ جنگ، لندن , ڈیلی نیشن , نوائے وقت، لندن ہیں۔ وہ نعتیہ محافل کے لیے ناروے, ڈنمارک, فرانس اور پاکستان کا سفر کر چکی ہیں۔

نمونہ ء کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دلوں میں عشق احمد کو بسائے ایسی مدحت ہو

مطبوعات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خزینہ ء نور | 2007ء

خزینہ ء رحمت ، 2018ء

تنظیمی وابستگیاں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • ریڈیو اور ٹی وی سے منسلک ہیں- نور ٹی وی یوکے پر نعت کے پروگرام 'بزم نور' کی پریزینٹر ہیں,
  • برطانیہ میں نعتیہ مشاعرے نعتیہ محافل کی آرگنائزر ہیں
  • یوکے اور پاکستان کی کئی ادبی تنظیموں سے بھی منسلک ہیں-
  • نعت ریسرچ سینٹر یوکے ' کی وائس چیئر پرسن ہیں
  • یارکشائر ادبی فورم' یوکے کی بورڈ ممبر ہیں- اور اس تنظیم کی وائس چئیرپرسن رہ چکی ہیں
  • فروغ نعت اکیڈمی اٹک پاکستان' کی ممبر ہیں-
  • انٹرنیشنل نعت مرکز لاہور پاکستان' کی صدر ہیں یوکے برانچ کی -
  • انٹرنیشنل نعت فورم لاہور پاکستان' کی ممبر ہیں-
  • بیرون ممالک نعت کے سلسلہ میں بارہا جا چکی ہیں
  • ان کی نعتیں کئی نعتیہ جرائد و اخبارات میں چھپ چکی ہیں جن میں سر فہرست 'نعت رنگ کراچی' , 'فروغ نعت اٹک' اور 'مدحت لاہور' ڈیلی جنگ لنڈن اخبار , نیشن اخبار , نوائے وقت لنڈن شامل ہیں

نعتیہ خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سوشل میڈیا پر فروغ ِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سمیعہ ناز نے فیس بک پر بہت نعت سے متعلقہ مفید گروپس اور صفحات کا آغاز کر رکھا ہے ۔

انٹرنیٹ پر فیس بک سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی سمیعہ ناز نے نعت کی خدمات سر انجام دیں جن میں سر فہرست نعت ریسرچ سینٹر کا گروپ پہلی مرتبہ فیس بک پر متعارف کروایا۔ نعت ریسرچ سینٹر لیڈز یوکے کے نام سے جو آج بھی موجود ہے اور اس پر تین ہزار سے زائد ممبز موجود ہیں۔

نعت ریسرچ سینٹر انٹرنیشنل کا پیج بنایا گیا تاکہ نعتیہ لٹریچر کو مزید فروغ حاصل ہو اور انٹرنیشنل لیول پر اس پر کام ہوتا رہے اور الحمدللہ یہ پیج بھی کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہا ہے ۔

  • 2016 میں سمیعہ ناز نے نعت ریسرچ سینٹر یوکے کے نام سے ایک اور پیج  سیٹ اپ کیا جس پر یوکے کی تمام سرگرمیاں گاہے بہ گاہے شیئر کی جاتی ہیں
  • ایک نعت فوٹوز کا پیج بھی سمیعہ ناز نے فیس بک پر تشکیل دیا جس پر دنیا کے تمام نعت گو شعرا کی نعوت کے فوٹوز کو شیئر کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک پر متعدد ہونے والے نعتیہ مشاعروں پر کی جانے والی نعتیہ کاوشوں کو اس پیج پر باقاعدہ شیئر کیا جاتا ہے۔ اس پیج پر سمیعہ ناز نے خود بھی 40 سے زائد شعرا کی نعتوں کو خوبصورت سجا کر پیج پر پبلش کیا ہے۔ جن میں سر فہرست اور سب سے زیادہ حفیظ تائبکے 100 سے زائد نعتیہ اشعار پر کام کیا ہے ۔ وہ نعتیہ اشعار جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت ناموں کا جا بجا ذکر ہوا ہے ۔

نعتیہ محافل کا انعقاد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سمیعہ ناز لیڈز میں پچھلے 16 سالوں سے خواتین کی نعتیہ محافل منقعد کرتی چلی آ رہی ہیں ۔ بچے بچیوں کو نعتیہ سرگرمیاں مہیا کرنا ان کو نعت کے آداب سکھانا ان کے پسندیدہ ترین کام ہیں ۔جن کو انجام دے کر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ لیڈز کی بڑی جامع مسجد جو مکہ مسجد کے نام سے جانی جاتی ہے اور برطانیہ کی سب سے بہترین اور خوبصورت مسجد ہونے کا اعزاز بھی پا چکی ہے ۔اس مسجد کی فوری تعمیر کے بعد ہی سمیعہ ناز کو یہ اعزاز حاصل ہوا کے ہر سال ربیع الاول میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلاد سجانے کی اجازت حاصل ہوتی رہی اور پورے دس سال سمیعہ ناز نے بھرپور محفل مولود شریف سجانے کا شرف حاصل کیا ۔

بزم نور[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

2008 میں پہلی مرتبہ نور ٹی وی پر سمیعہ ناز کو بطور مہمان دعوت دی گئی اور ان کا  انٹرویو لیا گیا ایک نعت خواں اور نعت گو شاعرہ کی حیثیت سے سمیعہ ناز نے اپنی کتاب خزینہء نور جو 2007 میں پبلش ہوئی تھی اس میں سے اپنے نعتیہ کلام پروگرام میں  شامل کیے۔

سمیعہ ناز 2 سال تک ایک مہمان کی حیثیت سے نور ٹی وی پر بلائی جاتیں رہیں لیکن 2010 اکتوبر میں انہوں نے باقاعدہ طور پر نور ٹی وی کو جوائن کیا اور اپنا پروگرام " بزم نور " کے نام سے شروع کیا جو خاص الخاص نعت کی خدمت کے لیے وقف ہے ۔ جس کو 180 ممالک میں دیکھا جاتا ہے۔ یوکے اور یورپ کا یہ واحد خواتین کا نعتیہ پروگرام ہے جو کئی سالوں سے جاری ہے اور جس میں کئی خواتین نعت خوانوں کو متعارف کروایا ہے۔ اس بزم کو بہت پزیرائی اور شہرت حاصل ہوئی۔ اس میں مشہور و معروف گلوکارہ شبنم مجید نے خصوصی شرکت کی۔ کراچی سے مشہور معروف ثنا خواں حوریہ فہیم  نے پہلی مرتبہ نور ٹی وی کے پروگرام بزم نور میں خوبصورت اور بھرپور شرکت کی۔

بزم نور آج بھی 8 سال گذر جانے کے بعد بھی اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے جس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے نغمے سننے کو ملتے ہیں دلوں تک فرحت روحوں تک تازگی اترتی ہے۔ بزم نور میں سمیعہ ناز نعت گو شعرا کا کلام متعارف کرواتی ہیں ۔ اپنے لکھے ہوئے نئے نعتیہ کلام بھی اپنے ناظرین و سامعین کی سماعتوں کی نذر کرتی ہیں۔

اس پروگرام کا خاصہ ہے کہ اس میں ہمیشہ نئے مہمان متعاف ہوتے رہتے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ اور وہ ہمیشہ نئی اور خوبصورت آوازوں کو بزم نور کا حصہ بناتی رہتی ہیں۔ آداب نعت پر گفتگو ہوتی ہے۔

نعت رنگ اور نعت ریسرچ سینٹر کی ذیلی شاخ متعارف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

برطانیہ کے شہر لیڈز میں پہلی مرتبہ جنوری 2009 میں سمیعہ ناز اقبال نے "نعت رنگ" نعتیہ تنقیدی جریدہ اور نعت ریسرچ سینٹر یوکے کی ذیلی شاخ کو متعارف کروایا جس کے ضمن میں ایک نعتیہ مشاعرہ اور محفل نعت کا اہتمام خصوصی طور پر  سمیعہ ناز نے کیا۔ اس تقریب میں نعت رنگ کے کم و بیش 20 شمارے اور نعت ریسرچ سینٹر کی دیگر کتب بھی موجود تھیں۔ اس محفل کو باقاعدہ ریکارڈ کرنے کے لیے نور ٹی وی کی پوری ٹیم برمنگھم سے آئی تھی اور یہ نعتیہ مشاعرہ اور نعتیہ محفل نور ٹی وی پر دکھائی گئی۔

نعت ریسرچ سینٹر، یوکے کے زیر اہتمام سمیعہ ناز نے سب سے پہلی کامیاب تقریب جولائی 2009 میں منعقد کروائی جس میں ایک شاندار نعتیہ محفل اور ایک نعتیہ کتب کی ایگزبیشن رکھی گئی اس میں نعت ریسرچ سینٹر کراچی سے نئی شائع ہونے والی کتب کو متعارف کروایا گیا جن میں :

  • نعت رنگ شمارہ 21
  • سرکار کے قدموں میں (صبیح رحمانی انگریزی میں
  • شہپرِ توفیق (عزیز احسن)
  • نعت میں کیسے کہوں (پروفیسر محمد اقبال جاوید)
  • نعت کے آداب
  • اشاریہ نعت رنگ
  • نعت اور تنقید نعت (ڈاکٹر ابو الخیر کشفی)
  • نعت رنگ کا تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ (پروفیسر شفقت رضوی)

اس تقریب میں معروف شاعرہ صدف مرزانے خصوصی طور پر ڈنمارک سے شرکت کی۔ بریڈفورڈسے معروف شاعرہ تسنیم حسن بھی بطور خاص شریک محفل رہیں ۔ اس تقریب میں معروف ثنا خوان شہباز قمر فریدی (پاکستان) نے خصوصی شرکت کی۔ شہباز قمر فریدی نے سمیعہ ناز کی نعتیہ کتاب خزینہء نور سے دو اردو اور ایک پنجابی کی نعت بھی شرکائے محفل کی سماعتوں کی نذر کی

2012 میں نعت ریسرچ سینٹر کو یوکے میں ایک باقاعدہ تنظیم منظور کروایا گیا جس کے چار ممبران منتخب ہوئے۔ جن میں سر فہرست صبیح رحمانیچیئر پرسن مقرر ہوئے جبکہ سمیعہ ناز کو اس تنظیم کی وائس چیئر کا عہدہ دیا گیا جو اب تک برقرار ہے۔ فراز یونس اور راہب رشید کو دیگر امور کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

نعت ریسرچ سینٹر یوکے کے زیر اہتمام نعت کے فروغ کے لیے سمیعہ ناز نے متعدد نعتیہ پروگرام بھی منعقد کروائے جن میں نعتیہ محافل کے ساتھ ساتھ نعتیہ مشاعرے بھی ہوئے ان پروگراموں میں نامور نعت خوانوں اور نعت گو شعرا کو دعوت دی جاتی رہی۔چند نعت گو شعرا اور ثنا خوانوں کے نام سر فہرست ہیں:


نعت کائنات پر آپ کی تحریریں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ نعتیں

پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء:احمد رضا خان بریلوی ۔ امیر مینائی،  حفیظ تائب ، مظفر وارثی ، ادیب رائے پوری ، رشید وارثی ، خالد محمود خالد ، اقبال عظیم ، منور بدایونی۔

پسندیدہ نوجوان نعت گو شاعر: صبیح رحمانی ، سرور حسین نقشبندی ،

پسندیدہ بزرگ نعت خواں: منظور الکونین ، وحید ظفر قاسمی

پسندیدہ نوجوان نعت خواں:زبیب مسعود ، سرور حسین نقشبندی ، ذوالفقار علی حسینی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محشربدایونی | عرش صدیقی | نعیم صدیقی | ڈاکٹر وحید قریشی | شان الحق حقی | عبدالعزیز خالد | حفیظ تائب | حنیف اسعدی | حکیم سروسہانپوری | شبنم رومانی | اخترلکھنوی | شہزاد احمد | امجد اسلام امجد | خورشید رضوی| ثروت حسین | انورمسعود | ریاض مجید | ریاض حسین چودھری | ستیا پال آنند | پیرزادہ قاسم | احمد جاوید | افتخارعارف | خالد احمد | انور جمال | رشید قیصرانی | لالہ صحرائی | پرتوروھیلہ | نصیر ترابی | شوکت ہاشمی | گوھرملسیانی | سید انوار ظہوری | انجم نیازی | ملک زادہ جاوید | انورمحمود خالد | عزیز احسن | حنیف اخگرملیح آبادی | سلیم کوثر | سعود عثمانی | فراست رضوی | لیاقت علی عاصم | اظہر عنایتی | محمد فیروز شاہ | اشفاق انجم | صابر سنبھلی | رئیس احمد نعمانی | منیر سیفی | صفدر صدیق رضی | قمروارثی | نورین طلعت عروبہ | عقیل عباس جعفری | خورشید ربانی | اجمل سراج | عنبرین حسیب عنبر | عرش ہاشمی | شاکر القادری | آفتاب مضطر | کاشف عرفان | سرور حسین نقشبندی | سمعیہ ناز | صبیح رحمانی-


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات