صفحۂ اول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Bnr.png

نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور پیش کریں ۔ <ref> "نعت کائنات کے صفحات بہت احتیاط سے مرتب کئے جا رہے ہیں ۔ تاہم اگر آپ کسی بھی جگہ کوئی غلطی یا اضافے کی گنجائش دیکھیں تو اپنی معلومات کا حوالہ دے کر اس صفحے کی ترمیم بھی کر سکتے ہیں ۔ اس ترمیم کے لئے کسی قسم کا کھاتہ بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ آپ کی ترمیم "نعت کائنات " کے مدیران کو موصول ہو جائے گی اور اگر وہ قابل قبول ہوگی اور اگر نعت کائنات پر آپ کے نام کا کھاتہ بنا ہوگا تو وہ تبدیلی آپ نے نام کے ساتھ اس صفحے کا حصہ بن جائیں گی ۔ </ref> مزید دیکھیے

نعت کائنات کو زیادہ وقت دینے والی شخصیات
ANL Mushahid Razvi.jpg Waheed ul qadri.jpg Naat Kainaat Amaj us sahil.jpg Naat Kainaat Tanveer Phool.jpg Naat Kainaat Syed Fazil Ashrafi.jpg Temp Zulfiqar.jpg Naat kainaat siddique nasih.jpg Temp nawaz azmi.jpg
مشاہد رضوی وحید القادری امواج الساحل تنویر پھول فاضل اشرفی ذوالفقار علی دانش صدیق ناصح نواز اعظمی
کیا آپ کو معلوم ہے؟
Naat kainaat hafeez taib.jpg حفیظ تائب ایک عہدساز نعت گو تھے ۔آپ کا اصل نام عبدالحفیظ ہے اور تائؔب تخلص فرمایا کرتے تھے۔ 14 فروری 1931 کو اپنے ننھیال پشاور چھاونی میں آپ کی ولادت ہوئی ۔ احمد نگر ضلع گوجرانوالہ آپ کا آبائی شہر ہے ۔ آپ کے والد کا نام حاجی چراغ دین منہاس قادری ایک مشہور معلم اور امام و خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ادیب بھی تھے ابتدائی تعلیم دلاور نگر [سکھیکی] میں ہوئی مڈل کی تعلیم احمد نگر کے سکول اور میٹرک زمیندار ہائی سکول گجرات سے کیا۔
Ameer Khusro.jpg حکیم ابوالحسن یمین الدین المعروف امیر خسرو دہلویؒ ( 1253ء تا 1325ء ) آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ والدامیر سیف الدین ایک ترک مہاجر تھے جو پہلے آگرہ اور پھر دہلی میں قیام پذیر ہوئے ۔امیر خسرو کی والدہ ہندوستانی تھیں۔خسرو نے اپنی زندگی میں آٹھ بادشاہوں کا زمانہ دیکھا اور برصغیر میں اسلامی سلطنت کے ابتدائی ادوار کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں سرگرم حصہ لیا ۔
Jami.jpg مولانا نور الدین عبد الرحمن المعروف مولانا جامی ((1414-1492)) صوبہ خراسان کے ایک قصبہ خرجرد میں پیدا ہوئے۔اوائل عمر ہی میں آپ اپنے والد کے ساتھ ہرات اور پھر سمرقند کا سفر کیا ۔ جہاں علم و ادب کی تحصیل کی اور دینی علوم، ادب اور تاریخ میں کمال پایا ۔ تصوف کا درس سعد الدین محمد کاشغری سے لیا ۔اور مسند ارشاد تک رسائی ملی ۔ حج بیت اللہ کے لیے بھی گئے اور دمشق سے ہوتے ہوئے تبریز گئے اور پھر ہرات پہنچے۔ جامی ایک صوفی صافی اور اپنے دور کے بہت بڑے عالم تھے۔تصوف کا معتبر نام اور فنِ شاعری میں بھی یکتا
منتخب مضامین و مقالات
"ثنا نامہ" کا مطالعہ

ریاض پرواز کا شمار اردو نعت کے ریاضینِ خمسہ میں ہو تا ہے جن میں ریاض سہروردی، ریاض مجید، ریاض احمد چودھری اور ریاض حسین زیدی بھی شامل ہیں۔انہوں نے نعت نگاری میں یہ منفرد مقام اپنی مسلسل ریاضت ، اخلاص ، حسنِ نیت اور عشقِ رسول ﷺ سے حاصل کیا ہے۔ انہیں ا س کے صدقے میں بار بارحاضری درِ رسولﷺ کا شرف مزید دیکھیے

اردو نعت میں ما بعد جدیدیت کے اثرات

اردو نعت نگاری پر مابعد جدیدیت کے اثرات کے جائزے سے قبل اِس حقیقت سے آگاہ ہونا ضروری ہے کہ خود مابعد جدیدیت کاجدیدیت اور روایت سے کیا رشتہ ہے ؟ پھراس سوال پر غور کیا جانا بھی ضروری ہے کہ مابعد الطبیعات (Post Meta physics)ادب میں سائنس اور طبیعات (Physics ) کے کن اصول وضوابط کوتخلیق کے رشتے سے منسلک کرتی ہے ۔ مزید دیکھیے

احمد رضا بریلوی کی ردیفیں

پابند نظم کے علاوہ اردو کے مروجہ اصناف سخن میں قافیہ لازمی ہے لیکن ردیف کا لانا لازمی نہیں تاہم ردیف کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اردو کے بڑے شعرا مثلاً میرؔ، غالبؔ، اقبالؔ وغیرہ نے اپنی ردیفوں کے ذریعے اپنے شعری اسلوب کے متنو ع پہلوئوں کا نظارہ کرایا ہے مزید دیکھیے

اقبال حضور رسالت مآب میں

ہر چند اقبال نے رسمی معنوں میں کبھی نعت نہیں کہی تاہم عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کا یہ عالم ہے کہ اُن کا تخیل بار بار انھیں بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم میں لے جاتا ہے، جہاں وہ ملتِ اسلامی کی زبوں حالی پر فریاد کناں نظر آتے ہیں۔ہوتا یوں ہے کہ جب وہ قومی ، ملّی اور انسانی مصائب پر غور و فکر میں منہمک ہوتے ہیں ۔ مزید دیکھیے

معاون ادارے، ویب سائٹس اور فورمز
نعت ریسرچ سنٹر، کراچی | حمد و نعت ریسرچ سنٹر، کراچی | اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک | نعت فورم، لاہور | فروغ ِ نعت ویب فورم | فروغ نعت ۔ فیس بک | نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز ۔ فیس بک | شہزاد ناگی حمد و نعت اکیڈمی ۔ فیس بک | نعت ویو ۔ وڈیونعتوں کی سائٹ

حواشی و حوالہ جات