جب نظر جانبِ در بارِ دگر جاتی ہے ۔واحد نظیر
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:14، 25 مارچ 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ جب نظر جانبِ دربارِ دگر جاتی ہے ۔واحد نظیر کو بجانب جب نظر جانبِ در بارِ دگر جاتی ہے ۔واحد نظیر منتقل کیا)
شاعر : واحد نظیر
مطبوعہ : 2017 کی بہترین نعت کی تلاش
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جب نظر جانبِ دربارِ دگر جاتی ہے
دل کی تسکین بغاوت پہ اتر جاتی ہے
نور افگن ہے مدینے کا تصوّر کتنا
کہکشاں فکرکےگردوں پہ بکھرجاتی ہے
رحمت و نورکی بارش میں نہا جاتا ہوں
ذکر سے ان کے مری روح نکھر جاتی ہے
یوں سمیٹےہوئے گلہائےجہاں کی خوشبو
حسبِ معمول صبا روز کدھر جاتی ہے
جس جگہ ہوتی ہےمحبوبِ خداکی مدحت
اس جگہ ٹولی فرشتوں کی ٹھہر جاتی ہے
نعت کےشعرمیں ڈھلتے نہیں یونہی الفاظ
روشنی حرف کے سینے میں اُتر جاتی ہے
چشمِ تر ہے کہ نظیر اور فزوں تر دائم
ورنہ چڑھتی ہوئی ندّی بھی اتر جاتی ہے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|