اظہار شاہجہاں پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


پیدائش ، شہر ، گھر کا ماحول۔ ابتدائی تعلیم

اظہار شاہجہاں پوری کا اصل نام محمد اظہار خان اور تخلص اظہار ہے ۔ 03 نومبر 1992 کو موضع لوہر گواں ضلع شاہجہاں پور بھارت میں پیدا ہونے والے اظہار شاہجہاں پوری نے ابتدائی ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی. اپنے گاؤں کے مدرسہ غوثیہ فیض العلوم نوری سےحاصل کیا ۔ آپ کا پیشہ اردو کمپوزنگ ہے اور مشاغل میں دینی جلسوں اور نعتیہ مشاعروں کی نظامت ہے ۔

شاعری و نعت گوئی کا سفر

بچپن سے ہی شاعری میں دلچسپی تھی اور شاعری کا شوق بھی مزید نصاب میں موجود شعرا کو پڑھنے سے دلچسپی بڑھی. شاعری شروع کی تو سید صابر علی المعروف قیصر شکیلی شاہجہاں پوری اور یاور وارثی کانپوری سے اصلاح لیتے رہے مدرسے کے وقت سے ہی ایسے لوگوں سے تعلقات تھے جو کہ نعت کے فروغ کے لئے کوشاں تھے مزید جیسے جیسے یہ دائرہ بڑھتا گیا نعت گوئی کا جذبہ بھی بڑھتا گیا. پسندیدہ نعت گو شعراء میں احمد رضا خان اور حسن رضا خان کا نام لیتے ہیں

پہلا نعتیہ زیر اشاعت ہے ان شاء اللّه بہت جلد منظر عام پر ہوگا.


خدمات و اعزازات

یوں تو کئی اعزاز و انعامات مشاعروں و خانقاہوں سے حاصل ہوئے لیکن اب تک کا سب سے خاص اعزاز ہندوستانکے صوبہ چھتیس گڑھ کے شہر کانکیر کے مدرسہ گلشن زہرا کی جانب سے ہونے والے آن لائن مشاعرہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر ملنے والا غریب نواز ایوارڈ ہے.

نمونہ ءِ کلام

ہر طرف بہتا ہوا رحمت کا دریا دیکھ لیں

یا الہی پھر سے ہم شہر مدینہ دیکھ لیں


آتشِ دوزخ اسے اظھار چھو سکتی نہیں

مسکرا کر جس کی جانب میرے آقا دیکھ لیں.


بجھ گئی سارے مسائل کی سلگتی آتش

دل میں جب جلنے لگی عشقِ نبی کی آتش


ان کے دیوانوں سے دوزخ نے کہا ، دور رہو

سرد ہو جاۓ گی ورنہ مری ساری آتش..


کر کے صبا کے ساتھ سفر دور دور تک

پہنچا پیامِ خیرِ بشر دور دور تک


سارے جہاں میں رہتے ہیں سرکار کے غلام

پھیلا ہوا ہے طیبہ نگر دور دور تک.....

حمدیہ و نعتیہ شاعری

برائے رابطہ

موبائل فون نمبر. 919305412583+

ای میل : izharkhan800@gmail.com

مزید دیکھیے

اظہار شاہجہاں پوری | حسن علی خاتم | ذوالفقار علی دانش | سلمان رسول | شوزیب کاشر | صدیق ناصح | عروس فاروقی | فاضل اشرفی | محبوب احمد، سرگودھا | نواز اعظمی |

حمدیہ و نعتیہ شاعری

مزید دیکھیے

اظہار شاہجہاں پوری | حسن علی خاتم | راحل بخاری | ذوالفقار علی دانش | سلمان رسول | شوزیب کاشر | عروس فاروقی | فاضل اشرفی | محبوب احمد | نواز اعظمی | محمد الیاس حافظ