انس نبیل

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر:انس نبیل

انس نبیل خان ولد سہیل احمد خان

نبیل تخلص کرتے ہیں ۔8 ستمبر 1986ء کو ضلع بلڈانہ کے شہر کھامگاؤں (مہاراشٹر انڈیا) میں پیدا ہوئے۔انھوں نے اردو ادب انگریزی ادب اور عربی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا۔اردو ادب میں نیٹ اور سیٹ کے امتحانات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ فی الوقت اردو نعت پر تحقیقی کام (پی ایچ ڈی )جاری ہے. گذشتہ کچھ برسوں سے برار کے علی گڑھ کہلانے والے ادارہ انجمن جونیئر کالج میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انھیں بچپن ہی سے زبان و ادب سے دلچسپی رہی ۔سن 2003 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور تبھی سے ملکی و عالمی مشاعروں میں شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔انس نبیل مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کرتے ہیں لیکن حمد و نعت ان کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں ۔ان کا پہلا مجموعہء غزلیات  "سرمایہء تنہائی " 2022 میں منظرِ عام پر آچکا ہے۔نعتیہ مجموعہ " میرے خیرالبشر " اور ایک مثنوی" احسن القصص " ( سورہ یوسف کی منظوم ترجمانی) زیرِ ترتیب ہیں ۔ انس نبیل کا کلام ملکی و عالمی مشہور رسائل و اخبارت میں شائع ہوتا رہتا ہے اس کے علاوہ  ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کرتے رہتے ہیں۔ ان کا ایک ریسرچ پیپر بعنوان " مظفر وارثی کی نعتیہ شاعری کا تنقیدی جائزہ " شائع ہوچکا ہے اور نعت پر کئ اور ریسرچ پیپرس زیرِ ترتیب ہیں ۔


خط و کتابت کا پتا انس نبیل خان ولد سہیل احمد خان نزد قباء اسکول، نور نگر آکوٹ فائیل آکولہ مہاراشٹر انڈیا anasnabeel77@ gmail.com

نمونئہ کلام

جو انہیں مانتے ہیں ان کی ڈگر جانتے ہیں

دائمی کامل شریعت ہے شہہِ ابرار کی


اقبال عظیم | بیدم شاہ وارثی | حفیظ جالندھری | خالد محمود خالد | ریاض الدین سہروردی | عبدالستار نیازی | کوثر بریلوی | نصیر الدین نصیر | منور بدایونی | مصطفیٰ رضا نوری | محمد علی ظہوری | محمد بخش مسلم | محمد الیاس قادری | صبیح رحمانی | قاسم جہانگیری | یوسف قدیری | قمر انجم | سید ناصر چشتی | صائم چشتی | وقار احمد صدیقی | شکیل بدایونی | ساغر صدیقی | حامد لکھنوی | حبیب پینٹر


حوالہ جات و حواشی