نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور پیش کریں ۔ [1] مزید دیکھیے
کیا آپ جانتے ہیں؟
|
|
حکیم ابوالحسن یمین الدین المعروف امیر خسرو دہلویؒ ( 1253ء تا 1325ء ) آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ والدامیر سیف الدین ایک ترک مہاجر تھے جو پہلے آگرہ اور پھر دہلی میں قیام پذیر ہوئے ۔امیر خسرو کی والدہ ہندوستانی تھیں۔خسرو نے اپنی زندگی میں آٹھ بادشاہوں کا زمانہ دیکھا اور برصغیر میں اسلامی سلطنت کے ابتدائی ادوار کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں سرگرم حصہ لیا ۔
|
|
مولانا نور الدین عبد الرحمن المعروف مولانا جامی ((1414-1492)) صوبہ خراسان کے ایک قصبہ خرجرد میں پیدا ہوئے۔اوائل عمر ہی میں آپ اپنے والد کے ساتھ ہرات اور پھر سمرقند کا سفر کیا ۔ جہاں علم و ادب کی تحصیل کی اور دینی علوم، ادب اور تاریخ میں کمال پایا ۔ تصوف کا درس سعد الدین محمد کاشغری سے لیا ۔اور مسند ارشاد تک رسائی ملی ۔ حج بیت اللہ کے لیے بھی گئے اور دمشق سے ہوتے ہوئے تبریز گئے اور پھر ہرات پہنچے۔ جامی ایک صوفی صافی اور اپنے دور کے بہت بڑے عالم تھے۔تصوف کا معتبر نام اور فنِ شاعری میں بھی یکتا
|
|
سیماب اکبر آبادی کا بنیادی وصف آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذات گرامی سے بے پناہ عشق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی نعت گوئی اور ان کی قومی و ملی شاعری میں جگہ جگہ اللہ کے پیارے رسول صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی الفت و محبت کے حوالے ملتے ہیں۔ سیماب اکبر آبادی کی نعت گوئی ان کی زودگوئی، سخن فہمی اور قادر الکلامی سے عبارت ہے۔ ان کی نعتیں عوام الناس اور بالخصوس حلقۂ خواص میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔
|
اہم مضامین
|
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی کے حوالے سے جو بات بھی کی جاتی ہے اس کو سند کی کسوٹی پر کسا جاتا ہے یا ایسا کرنا چاہیے۔ جبکہ شاعر صرف اپنے لمحاتی رجحان یا موڈ کو شعری جامہ پہنانا چاہتا ہے۔ اُس وقت اس کے سامنے نہ تو مذہبی روایات ہوتی ہیں اور نہ ہی تاریخ و سِیَر کی کتب کے اسباق اسے ازبر ہوتے ہیں۔ قرآنِ کریم کا مطالعہ بھی ہر شاعر کا علماء کی سطح کا نہیں ہوتا ہے۔ ۔ مزید دیکھیے
|
یہ تنویر پھول کا حمدیہ و نعتیہ مجموعہ ہے جو ۳۰۴ صفحات پر مشتمل ہے ۔ 1997 میں شائع ہوا ۔یہ مجموعہ "انوارِ حرا" حمد ، مناجات ، نعت ، منقبت ، درود و سلام ، قطعات و رباعیات اور نظم معرّا پرمشتمل ہے ۔ "انوار حرا " حرا فاونڈیشن پاکستان نے شائع کیا ۔ اس مجموعہ کلام میں مجموعے کا تفصیلی تعارف پروفیسر ڈاکٹرنجم الہدیٰ ، سابق ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ آف عربک ، پرشین اینڈ اُردو ، مدراس یونیورسٹی نے تحریر کیا ہے
مزید دیکھیے
|
اردو نعت نگاری پر مابعد جدیدیت کے اثرات کے جائزے سے قبل اِس حقیقت سے آگاہ ہونا ضروری ہے کہ خود مابعد جدیدیت کاجدیدیت اور روایت سے کیا رشتہ ہے ؟ پھراس سوال پر غور کیا جانا بھی ضروری ہے کہ مابعد الطبیعات (Post Meta physics)ادب میں سائنس اور طبیعات (Physics ) کے کن اصول وضوابط کوتخلیق کے رشتے سے منسلک کرتی ہے ۔
مزید دیکھیے
|
پابند نظم کے علاوہ اردو کے مروجہ اصناف سخن میں قافیہ لازمی ہے لیکن ردیف کا لانا لازمی نہیں تاہم ردیف کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اردو کے بڑے شعرا مثلاً میرؔ، غالبؔ، اقبالؔ وغیرہ نے اپنی ردیفوں کے ذریعے اپنے شعری اسلوب کے متنو ع پہلوئوں کا نظارہ کرایا ہے۔ردیف کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ جس نظم میں اس کا التزام ہوتا ہے، اس نظم کے ہر شعر میں پنہاں مضمون کی ادائیگی ردیف پر ہی منحصر ہوتی ہے مزید دیکھیے
|
- ↑ "نعت کائنات" کے صفحات بہت احتیاط سے مرتب کئے جا رہے ہیں ۔ تاہم اگر آپ کسی بھی جگہ کوئی غلطی یا اضافے کی گنجائش دیکھیں تو اپنی معلومات کا حوالہ دے کر اس صفحے کی ترمیم بھی کر سکتے ہیں ۔ اس ترمیم کے لئے کسی قسم کا کھاتہ بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ آپ کی ترمیم "نعت کائنات " کے مدیران کو موصول ہو جائے گی اور اگر وہ قابل قبول ہوگی اور اگر نعت کائنات پر آپ کے نام کا کھاتہ بنا ہوگا تو وہ تبدیلی آپ نے نام کے ساتھ اس صفحے کا حصہ بن جائیں گی ۔