مدحت ِ سید ِ ابرار
|
کتاب : مدحت سید ابرار انتخاب : اعظم سہیل ہارون موضوع : مجموعۂ نعت برائے رابطہ: سال اشاعت: 2025 صفحات : 132 پبلشر : زوہیب پبلشر ، حاصل پور قیمت :
|
مدحت سید ابرار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت نگاری عطیہء خداوندی ہے جومالکِ لیل و نہار جسے چاہتاہے عطا فرماتا ہے،یہ اُس کی اپنی کرم نوازی پر منحصر ہے۔ نعت کہنا،نعت پڑھنا اور نعت لکھنا سب عبادت میں شامل ہے۔دُنیائے نعت میں جہاں شعراء کرام نے اپنے کلام منظوم کیے وہاں دیگر شعراءِ کرام کے خوب صورت کلام کے حسین و جمیل گلدستے بھی عنایت کیے۔جس سلسلہء نور کی ایک کرن ”مدحت ِ سیّد ابرار ﷺ بھی ہے۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی خوبصورت شخصیت ماہر قانون اور ممتاز نعت گو محترماعظم سہیل ہارون ہیں۔جن کا دل آفریں نعتیہ انتخاب ”مدحت ِ سید ابرار ﷺ“ نظر نواز ہُوا۔ جسے دیکھ کر دلی تسکین حاصل ہوئی۔موصوف کے اس نعتیہ انتخاب کا سرِ ورق ”مدحت ِ سیّد ابرارﷺ“ کے نام سے معنون ہے۔یہ نعتیہ انتخاب 132صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کاسن ِاشاعت 2025ء جب کہ کتاب کی اشاعت زوہیب پبلشر حاصل پور نے کی ہے۔کتاب کا انتساب ممتاز نعت گو، شاعرِ اہلِ بیت ؓ جناب طالب حسین کوثری ؔ کے نام کیا گیاہے۔انتساب کے بعد انھی کے دو خوبصورت نعتیہ اشعار کتاب کی زینت ہیں جو قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
نعت لکھے جو قلم جذبہء ایمان کے ساتھ
لفظ کاغذ پہ اُترتے ہیں بڑی شان کے ساتھ
مل کے پڑھتے ہیں جو ہم غایت ِ عالم ؐ پہ درُود
اپنی آواز ملا لیتے ہیں رحمان کے ساتھ
زیر مطالعہ کتاب پر لکھے گئے مضامین میں پہلا مضمون ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم(سرگودھا) کا ہے۔جس میں آپ کتاب اور صاحبِ کتاب کے متعلق کچھ یوں رقمطراز ہیں:۔
”اعظم سہیل ہارون مرنجاں مرنج شخصیت کے حامل ہیں اُن سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے خلوص،محبت اور اپنائیت اُن کی ذات سے کرنوں کی صورت میرا تعاقب کرتی ہے۔وہ روشن خیال ہیں۔شاعروں،ادیبوں کی ایک بہت بڑی جماعت اعظم سہیل ہارون سے وابستہ ہے۔“
جب کہ دوسرا مضمون ممتاز علمی و ادبی شخصیت سیّد مبارک علی شمسی کا ہے جس میں آپ کتاب اور صاحب ِکتاب کے متعلق اپنے دلی جذبات کا اظہار یہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں:۔
”نعت نگاروں کے قافلے میں ایک نمایاں نام اعظم سہیل ہارون کا بھی ہے جو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کارون ِ نعت میں شامل ہو کر مسلسل نعتیہ ادب تخلیق کیے جا رہے ہیں۔اس وقت اِن کا نعتیہ انتخاب ”مدحت ِ سیّد ابرار ﷺ“ میری پیش نظر ہے۔اس سے قبل ان کے دو نعتیہ مجموعے ”نور کا جلوہ“ اور”مدحت ِ آقا ؐ کے پھول“ اور مجموعہء حمد،سلام و مناقب ”مقدر جاگ اُٹھتا ہے“ شائع ہو کر ارباب دانش سے دادو تحسین وصول کر چکے ہیں۔“
مزید لکھتے ہیں،
"زیر مطالعہ مجموعہء کلام اِن کی ذاتی تخلیق نہیں بل کہ مختلف شعراء کرام کے منتخب کلام کا انتخاب ہے۔جس میں پاکستان کے طول و عرض سے نعت گویان کی نعتیں شامل کی گئی ہیں۔اس نعتیہ انتخاب کا طرۂ امتیاز یہ ہے کہ اس میں قومی زباناُردو سمیت پاکستان کی مختلف علاقائی زبانوں مثلا ً پنجابی،سرائیکی اور ہندکو میں نعتیہ کلام پڑھنے کو ملے گا۔پاکستان بھر سے مستند و نا آموز شعراء کرام کا کلام اکھٹا کرنا اور پھر ”مدحت ِ سیّد ابرار ﷺ“ ایسا معیاری نعتیہ انتخاب منصہ شہود پر لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔“
اس خوبصورت انتخابِ نعت کی اشاعت پر راقم آپ کو ہدیہء تہنیت پیش کرتاہے۔۔ اس کتاب میں ۴۳ نعت گو شعراء کے دو،دو کلاموں کے علاوہ راقم کا کلام بھی شامل ہے۔موصوف کا نعتیہ انتخاب ہر حوالے سے جاندار و شاندار ہے۔اللہ پاک اعظم سہیل ہارون کے علم و عمل میں مزید وسعتیں عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبین ﷺ
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |