جگن ناتھ آزاد

نعت کائنات سے
(پنڈت جگن ناتھ آزاد سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


شاعر، محقق اور اقبال شناس جگن ناتھ آزاد پنڈت تلوک چند محروم کے فرزند تھے۔ جگن ناتھ دسمبر، 1918ء کو عیسیٰ خیل ضلع میانوالیمیں پیدا ہوئے. ان کی شعری تربیت میں بڑ اکردار خود انکے والد کا ہی رہا ، اس کے علاوہ راولپنڈی میں مقیم اس دور کے مقبو ل شاعر عبد الحمید عدم اور عبد العزیز فطرت کے ساتھ رابطے رہے۔

قیام پاکستان کے بعد بھارت چلے گئے ۔ آج سے چند سال پہلے کامن گراؤنڈ نیوز سروس سے تعلق رکھنے والی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن بینا سرور نے انکشاف کیا کہ پاکستان کا پہلا قومی ترانہ قائد اعظم کی فرمائش پر جگن ناتھ آزاد نے لکھا تھا تاہم بعد میں محققین ڈاکٹر صفدر محمود اور عقیل عباس جعفری نے ثابت کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی تاہم جگن نے پاکستان کے لئے ایک نغمہ لکھا ضرور تھا جو شاید ریڈیو پاکستان پر نشر بھی ہوا تھا۔

شعری مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان کے نئے شعری مجموعے چھپے جن میں سے چند کے نام یہ ہیں

’’طبل و علم‘‘ 1948 ء

’’بیکراں‘‘ 1949

آنکھیں ترستیاں 1982

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

24 جولائی، 2004ء کو وفات پائی

نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سلام اس ذات اقدس پر، سلام اس فخر دوراں پر


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کبیر داس | رانا بھگوان داس | عرش ملسیانی | دلو رام کوثری | پنڈت ہری چند اختر