وَردِ مدحت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
FB IMG 1690887126356.jpg

کتاب : وَردِ مدحت

شاعر: عابد علی عابد حافظ آبادی

پبلشر: دارالاسلام، جامع مسجد و محلہ مولانا روحی، اندرون بھاٹی گیٹ لاہور 03219425765

صفحات : 182

قیمت: درج نہیں

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

وَردِ مدحتق[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کتاب کا عنوان دیکھ کر پہلی بار شاید سب ہی اِسے "وِردِ مدحت" پڑھیں مگر یہ در حقیقت "وَِردِ مدحت" ہے (وَرد عربی لغت میں گلاب کے پھول کو کہا جاتا ہے) کیفِ مدحت (2021) اور عینِ مدحت (2022) کے بعد صاحبِ کتاب کا یہ تیسرا مجموعہ اُنہیں اُن چند خوش نصیب شعراء کی فہرست میں شامل کروا رہا ہے جن کی حالیہ برسوں میں ہر سال ایک نعتیہ کتاب منظِر عام پر آرہی ہے۔ اس فہرست میں سید مقصود علی شاہ، ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم، حافظ محمد عبدالجلیل، پروفیسر محمد طاہر صدیقی، اور چند دیگر نام شامل ہیں۔ زیرِ نظر کتاب "وَردِ مدحت" میں ثنائے حبیبِ کبریاﷺ کا ایک جہان آباد دکھائی دیتا ہے اس کتاب میں کُل 150 نعوت شامل کی گئی ہیں۔ کلام کی اس قدر زیادہ مقدار کے ساتھ معیار کو قائم رکھنا بھی نہایت اہم ذمہ داری ہوتی ہے اور اس ذمہ داری کو عابد علی عابد حافظ آبادی نے بخوبی نبھایا ہے۔


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتِ سرکارﷺ قلم لکھتا ہے لکھتا جائے

شوقِ توصیفِ پیمبرﷺ ہے کہ بڑھتا جائے


غمزدہ جس کے سائے میں پائیں سکوں

رحمتوں کا گھنا وہ شجر آپﷺ ہیں


حاضر و ناظر و نور و شفیع و مالک وہﷺ

اِن عقائد پہ نہیں کوئی بھی ابہام ہمیں


حبیبِ کبریاﷺ کے والضحیٰ رُخ کے وسیلے سے

ستاروں، کہکشاں، سورج کو بھی تنویر ملتی ہے


محبوبِ کبریا کی یہ سنت ہے دوستو

اخلاق سے عدو کو بھی اپنا بنائیے