ممتازمحقق ایوارڈ برائے 2017ء ۔ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ۔ راجوری جموں و کشمیر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

جموں و کشمیر: بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری جموں وکشمیر کے دور افتادہ علاقے میں واقع ایک مشہور ومعروف علمی وادبی اور تعلیمی دانش گاہ ہے جو کم وبیش ڈیڑھ دہائی سے پوری ریاست جموں وکشمیرمیں علم وادب کی شمع جلانے اور ریسرچ وتحقیق کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کررہی ہے۔ریسرچ وتحقیق کے مزید فروغ کے لیے اور طلبہ واساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے یونیورسٹی نے ہر سال ’’ممتازمحقق ایوارڈ ‘‘ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ادبیات، سوشل سائنس اور منیجمنٹ زمرے کا سب سے پہلا ’’ممتازمحقق ایوارڈ برائے 2017ء‘‘ مشہور ومعروف عربی واردو اسکالرصدرشعبۂ عربی، اردو اور اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر شمس کمال انجم کو یونیورسٹی کے چودھویں یوم تاسیس کے موقع پرآڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ریاست کے کابینی وزیر جناب نعیم اختر، شیخ الجامعہ جناب پروفیسر جاوید مسرت، رجسٹرار اور ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسر اقبال پرویز، ڈین اسٹوڈنٹ پروفیسرایم اصغر اور ایم ایل اے راجوری جناب قمر حسین چودھری کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ واضح ہو کہ یہ ایوارڈ سند، ٹرافی اور دولاکھ روپے بطور ریسرچ گرانٹ پر مشتمل ہے۔


نئے صفحات